Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

اہم خبریں

ایران کے خلاف جنگ میں امریکی فوجیوں کی ہلاکتوں کی سرکاری تعداد 21 ہوگئی، پینٹاگون نے سابقہ اعداد و شمار تبدیل کردیے

ایران کے خلاف جنگ میں امریکی فوجیوں کی ہلاکتوں کی سرکاری تعداد 21 ہوگئی، پینٹاگون نے سابقہ اعداد و شمار تبدیل کردیے
واشنگٹن :امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ایران کے خلاف فوجی کارروائیوں کے دوران مشرقِ وسطیٰ میں ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی سرکاری تعداد بڑھا کر 21 کردی گئی ہے،پینٹاگون نے جمعے کی شب مزید 2 فوجیوں کی غیر جنگی حالات میں ہلاکتوں کو بھی سرکاری ریکارڈ میں شامل کرلیا
واشنگٹن پوسٹ نے گزشتہ ماہ 6 امریکی حکام کی معلومات کی بنیاد پر انکشاف کیا تھا کہ ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد پینٹاگون کے عوامی ڈیٹا بیس میں درج اعداد و شمار سے زیادہ ہے
اس وقت امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے سوشل میڈیا پر اخبار کی رپورٹ کو مکمل جھوٹ قرار دیا تھا،تاہم، جمعے کی شب پینٹاگون نے اپنے سرکاری ڈیٹا بیس، ڈیفنس کژولٹی اینالیسس سسٹم، میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھا دی
اخبار کے مطابق اب ایران کے خلاف فوجی کارروائیوں سے منسلک اور سرکاری طور پر رپورٹ کی جانے والی امریکی فوجیوں کی مجموعی ہلاکتیں 21 ہوگئی ہیں،ان میں شامل 2 نئی ہلاکتیں غیر جنگی واقعات سے متعلق ہیں

قومی خبریں سے مزید