Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ٹینیسی میں پھانسی کی ناکام کوشش کے بعد کرسٹا پائیک وینٹی لیٹر پر، کئی گھنٹے بے ہوش رہیں

ٹینیسی میں پھانسی کی ناکام کوشش کے بعد کرسٹا پائیک وینٹی لیٹر پر، کئی گھنٹے بے ہوش رہیں

ٹینیسی میں پھانسی کی ناکام کوشش کے بعد کرسٹا پائیک کو وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا اور وہ کئی گھنٹے تک بے ہوش رہیں،ان کے وکلا نے جمعہ کو عدالت میں جمع کرائی گئی دستاویز میں بتایا کہ اسپتال کا عملہ ان کی جان بچانے کی کوشش کر رہا تھا اور جمعرات کی رات تک انہیں ریاست کی جانب سے پھانسی کے لیے استعمال کی جانے والی دوا کی دو خوراکوں کے اثرات سے نکالنے کی کوشش جاری تھی
پائیک کو بدھ کی رات نیش وِل کی ریور بینڈ میکسیمم سکیورٹی انسٹی ٹیوشن سے ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا تھا،ان کے وکلا کے مطابق پھانسی کے دوران ممکنہ طور پر آئی وی لائنوں میں خرابی کے باعث پینٹوباربیٹل خون کی رگ میں جانے کے بجائے جسم کے دوسرے حصے میں پہنچ گئی
ٹینیسی کے گورنر بل لی نے پھانسی کی اس غیر معمولی ناکامی کی آزادانہ تحقیقات کا حکم دے دیا ہے،واقعے کے بعد سزائے موت کے حامی اور مخالف دونوں حلقے یہ سوال اٹھا رہے ہیں کہ پھانسی کے عمل میں خرابی کیسے پیدا ہوئی اور اس کی ذمہ داری کس پر عائد ہوتی ہے

قومی خبریں سے مزید