سیاحوں کی جنت فجی میں ایچ آئی وی کا خطرناک پھیلاؤ، 15 برس میں کیسز 12 گنا بڑھ گئے، حکومت نے قومی ہنگامی حالت نافذ کردی
بحرالکاہل کی سیاحتی جنت اور ہنی مون کے لیے مشہور جزیرہ ملک فجی کو ایچ آئی وی اور منشیات کے استعمال کے دوہرے بحران کا سامنا ہے، جہاں ایچ آئی وی کے کیسز میں غیر معمولی اضافے کے بعد حکومت نے ستمبر کے وسط میں ملک میں قومی ہنگامی حالت نافذ کردی
رپورٹ کے مطابق فجی میں 2010 سے 2025 کے درمیان ایچ آئی وی کے نئے کیسز میں تقریباً 12 گنا اضافہ ہوا،ملک میں ایچ آئی وی سے متاثرہ افراد کی تعداد 9,000 سے تجاوز کرنے کا اندازہ لگایا گیا ہے، جبکہ فجی کے وزیر صحت کے مطابق اس وقت ہر 60 بالغ افراد میں سے ایک ایچ آئی وی کے ساتھ زندگی گزار رہا ہے
فجی میں تیزی سے پھیلنے والی کرسٹل میتھ کی لت کو ایچ آئی وی کے بڑھتے ہوئے بحران میں ایک اہم معاون عامل قرار دیا جا رہا ہے،حکام کو خدشہ ہے کہ منشیات کے استعمال، غیر محفوظ جنسی تعلقات اور صحت عامہ کی دیگر کمزوریوں کے باعث وائرس کا پھیلاؤ مزید تیز ہو سکتا ہے
فجی کی موجودہ صورت حال نے ایک ایسے ملک میں صحت عامہ کے بڑے بحران کو نمایاں کردیا ہے جو طویل عرصے سے اپنے خوبصورت ساحلوں، سیاحتی مقامات اور ہنی مون کے لیے عالمی سطح پر مشہور رہا ہے





