Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

رامائن فلم کی پیشگی ٹکٹوں کی فروخت 46 کروڑ روپے کے قریب، 11 لاکھ ٹکٹ فروخت

رامائن فلم کی پیشگی ٹکٹوں کی فروخت 46 کروڑ روپے کے قریب، 11 لاکھ ٹکٹ فروخت
بھارت میں فلم ’’رامائن: پارٹ ون‘‘ کی نمائش سے 3 روز قبل ایڈوانس بکنگ 45.96 کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہے،اب تک تقریباً 11 لاکھ ٹکٹ فروخت ہو چکے ہیں،فلم کی پہلے روز کی طلب اور پریمیم سنیما فارمیٹس میں ٹکٹوں کی فروخت اس بڑے پیشگی کاروبار کی اہم وجوہات بتائی جا رہی ہیں
فلم کی پیشگی بکنگ کے اعداد و شمار کے مطابق، 2 نومبر کی صبح 6 بجے تک 1,708 سنیما گھروں میں 527 شہروں کے اندر 35,697 شوز کے لیے ٹکٹ فروخت ہو چکے تھے،تاہم، اس مجموعی رقم میں سینما گھروں کی جانب سے بلاک کی گئی نشستوں کی مالیت بھی شامل ہے،ان نشستوں کو نکالنے کے بعد پیشگی فروخت کی مالیت 36.85 کروڑ روپے رہ جاتی ہے،بکنگ کی مجموعی شرح 14 فیصد تھی، جبکہ 75 شوز ہاؤس فل قرار دیے گئے، جن میں 13 مکمل طور پر فروخت ہو چکے تھے
5 نومبر کو ریلیز کے پہلے دن کے لیے 25.39 کروڑ روپے کی پیشگی بکنگ ہوئی، جس میں بلاک نشستیں بھی شامل ہیں،ان نشستوں کو نکالنے کے بعد پہلے دن کی بکنگ 21.30 کروڑ روپے بنتی ہے،یوں فلم کی مجموعی ملکی پیشگی فروخت کا نصف سے زیادہ حصہ پہلے دن کے شوز سے حاصل ہوا ہے
شہروں میں قومی دارالحکومت کا علاقہ، یعنی دہلی اور اس کے گردونواح، 6.78 کروڑ روپے کی بکنگ کے ساتھ سب سے آگے ہے،ممبئی میں 6.08 کروڑ اور بنگلورو میں 5.79 کروڑ روپے کی ٹکٹیں فروخت ہوئیں،حیدرآباد میں 2.81 کروڑ، پونے میں 2.17 کروڑ اور کولکتہ میں 1.68 کروڑ روپے کی بکنگ ریکارڈ کی گئی
ریاستوں میں مہاراشٹر 9.42 کروڑ روپے کے ساتھ پہلے، کرناٹک 7.15 کروڑ کے ساتھ دوسرے اور دہلی 6.78 کروڑ روپے کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے،گجرات میں 3.61 کروڑ اور تلنگانہ میں 2.93 کروڑ روپے کی پیشگی بکنگ ہوئی،فلم کی مجموعی ملکی پیشگی فروخت میں ہندی ورژن کا حصہ تقریباً 84 فیصد ہے، جس کی مالیت 38.70 کروڑ روپے بنتی ہے،کنڑ ورژن کی بکنگ 4.41 کروڑ، تیلگو کی 2.35 کروڑ، تمل کی 41.66 لاکھ اور ملیالم کی 8.01 لاکھ روپے رہی
فلم کی مقبولیت میں تھری ڈی اور دیگر مہنگے سنیما فارمیٹس کا بھی نمایاں حصہ ہے،ہندی تھری ڈی شوز کی پیشگی بکنگ 21.57 کروڑ روپے تک پہنچ گئی، جبکہ ہندی ٹو ڈی شوز سے 8.75 کروڑ روپے حاصل ہوئے،ہندی آئی میکس تھری ڈی کی بکنگ 6.34 کروڑ روپے رہی،آئی میکس، فور ڈی ایکس، ڈولبی سنیما، آئی سی ای اور ایپک جیسے پریمیم فارمیٹس نے دستیاب شوز کے صرف 2 فیصد حصے کے باوجود مجموعی طور پر 8.83 کروڑ روپے کی پیشگی فروخت حاصل کی
فلم کی بیرون ملک پیشگی بکنگ بھی توجہ حاصل کر رہی ہے،31 اکتوبر کی ایک رپورٹ کے مطابق، بیرون ملک ٹکٹوں کی پیشگی فروخت تقریباً 35 لاکھ ڈالر تک پہنچ چکی تھی، جس میں شمالی امریکا سے پریمیئر شوز کی بکنگ 10 لاکھ ڈالر سے زیادہ تھی
تاہم، لاس اینجلس میں 27 اکتوبر کو اکیڈمی میوزیم کے ڈیوڈ گیفن تھیٹر میں ہونے والے عالمی پریمیئر کے بعد فلم کو ناقدین اور ابتدائی ناظرین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا سامنا کرنا پڑا،بعض ناظرین نے فلم کے بڑے پیمانے پر بنائے گئے مناظر، بصری اثرات اور اداکاری کو سراہا، خصوصاً رنبیر کپور کی رام اور یش کی راون کے کردار میں اداکاری کو پسند کیا گیا،دوسری جانب کہانی کی رفتار، طویل ایکشن مناظر، دوسرے حصے میں سست روی اور جذباتی گہرائی کی کمی پر اعتراضات سامنے آئے
فلمی جریدے اسکرین رینٹ نے اس کے تکنیکی معیار اور بڑے تخلیقی منصوبے کو سراہا، لیکن آئی جی این نے فلم کی پیشکش اور کہانی پر تنقید کرتے ہوئے اسے 10 میں سے 4 نمبر دیے۔ انڈی وائر نے فلم کو بی گریڈ دیا۔”
نیتیش تیواری کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں رنبیر کپور رام، سائی پلوی سیتا اور یش راون کا کردار ادا کر رہے ہیں،سنی دیول ہنومان اور روی دوبے لکشمن کے کردار میں ہیں،دیگر اداکاروں میں ارون گوول، لارا دتہ، اندرا کرشنن، راکل پریت سنگھ، کاجل اگروال، وویک اوبرائے اور شوبھنا شامل ہیں،فلم کے موسیقار اے آر رحمان اور ہانس زیمر ہرامائن،پارٹ ون‘‘ 5 نومبر 2026 کو دنیا بھر کے سینما گھروں میں ریلیز ہوگی

قومی خبریں سے مزید