Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

اہم خبریں

کراچی میں پی آئی اے کے انجینئر کو گھر سے روٹی لینے جاتے ہوئے گولی مار کر قتل کر دیا گیا

کراچی میں پی آئی اے کے انجینئر کو گھر سے روٹی لینے جاتے ہوئے گولی مار کر قتل کر دیا گیا

کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے 54 سالہ انجینئر امتیاز احمد کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح شخص نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا پولیس کے مطابق واقعہ اتوار کی دوپہر پیش آیا اور ابتدائی شواہد سے شبہ ظاہر ہوتا ہے کہ مقتول کو باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت نشانہ بنایا گیا، تاہم قتل کی اصل وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی
شارع فیصل تھانے کے ایس ایچ او انصر احمد بٹ کے مطابق امتیاز احمد گلستانِ جوہر کے بلاک 13 میں واقع اپنے گھر سے روٹی خریدنے کے لیے باہر نکلے تھے کہ موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم حملہ آور نے انہیں نشانہ بنا کر فائرنگ کر دی اور موقع سے فرار ہو گیا فائرنگ کے دوران 3 گولیاں قریب کھڑی ایک گاڑی کو بھی لگیں، جبکہ ایک گولی امتیاز احمد کو لگی جو جان لیوا ثابت ہوئی
زخمی انجینئر کو فوری طور پر قریبی نجی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کر دی بعد ازاں لاش کو قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر منتقل کر دیا گیا
پولیس حکام نے ابتدائی طور پر ڈکیتی کے امکان کو مسترد کیا ہے ایس ایچ او کے مطابق مقتول کے قتل کا اصل مقصد تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی سامنے آ سکے گا امتیاز احمد کا تعلق بنیادی طور پر لاہور سے تھا اور پولیس نے ان کے بھائی سے رابطہ کر لیا ہے، جو کراچی پہنچ رہے ہیں ان کی آمد کے بعد قتل کے محرکات جاننے اور ملزمان کی شناخت کے لیے باضابطہ کارروائی آگے بڑھائی جائے گی
امتیاز احمد کی اہلیہ اس وقت اپنی بیٹی سے ملاقات کے لیے جرمنی میں موجود ہیں واقعے کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں، تاہم فی الحال حملہ آور کی شناخت، قتل کی وجہ اور اس کے پس پردہ ممکنہ منصوبہ بندی کے بارے میں کوئی حتمی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں

قومی خبریں سے مزید