Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

امریکہ اور ایران کے درمیان معاہدے کے لیے قطری ثالث دوبارہ تہران پہنچ گئے، مذاکراتی عمل میں پیش رفت کی کوشش

امریکہ اور ایران کے درمیان معاہدے کے لیے قطری ثالث دوبارہ تہران پہنچ گئے، مذاکراتی عمل میں پیش رفت کی کوشش

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ کے خاتمے اور ممکنہ معاہدے کے لیے سفارتی کوششیں تیز ہو گئی ہیں،قطر کے ثالث جمعہ کو ایک مرتبہ پھر تہران پہنچ گئے ہیں تاکہ دونوں ملکوں کے درمیان کسی سمجھوتے تک پہنچنے کی کوشش کی جا سکے،مذاکرات سے آگاہ ایک عہدیدار نے رائٹرز کو بتایا کہ قطری ثالثی کا یہ عمل امریکہ کے ساتھ رابطے اور ہم آہنگی سے آگے بڑھایا جا رہا ہے
مذاکرات سے باخبر ایک عہدیدار کے مطابق قطر نے اتوار کو ایران کو امن منصوبے کا ایک مسودہ پیش کیا تھا،تاہم ایران کے ایک سینئر عہدیدار نے ان تجاویز کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ تہران اپنے جوہری مؤقف پر قائم رہے گا
دونوں ملکوں کے درمیان بنیادی اختلاف مذاکرات کی شرائط اور ترجیحات پر ہے،واشنگٹن چاہتا ہے کہ مذاکرات کے آغاز ہی سے جوہری معاملات کو ایجنڈے میں شامل کیا جائے، جبکہ تہران کا مطالبہ ہے کہ امریکہ پہلے ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی ختم کرے اور ایرانی تیل کی برآمدات پر عائد پابندیاں اٹھائے
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بدھ کو کہا تھا کہ تہران ثالثوں کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے اور ایسی تجاویز کا جائزہ لے رہا ہے جن کے ذریعے مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کے لیے ایران کے اپنے سات روزہ منصوبے پر عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے
جمعرات کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ نائب صدر جے ڈی وینس کی ایران کے ساتھ رابطے کی کوششوں کا تعلق طبی سامان کی فراہمی سے تھا،ان کا یہ بیان امریکی ذرائع ابلاغ کی ان رپورٹس کے بعد سامنے آیا جن میں ان رابطوں کو امریکہ اور ایران کے درمیان امن مذاکرات دوبارہ شروع کرانے کی کوششوں سے جوڑا گیا تھا
قطر کی تازہ سفارتی کوششیں ایسے وقت میں ہو رہی ہیں جب امریکہ اور ایران کے درمیان اختلافات برقرار ہیں،واشنگٹن جوہری پروگرام کو مذاکرات کا بنیادی حصہ بنانا چاہتا ہے، جبکہ تہران کا اصرار ہے کہ پہلے اس کی بندرگاہوں کی ناکہ بندی اور تیل کی برآمدات پر پابندیاں ختم کی جائیں

قومی خبریں سے مزید