Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

لوٹ کے بدُھو گھر آرہے ہیں ؟سابق وفاقی وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان کو وزیراعظم میاں شہباز شریف کی جانب سے مسلم لیگ (ن) میں دوبارہ شمولیت کی دعوت دیے جانے کی اطلاعات

لوٹ کے بدُھو گھر آرہے ہیں ؟
سابق وفاقی وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان کو وزیراعظم میاں شہباز شریف کی جانب سے مسلم لیگ (ن) میں دوبارہ شمولیت کی دعوت دیے جانے کی اطلاعات

اسلام آباد: ذرائع کے مطابق چوہدری نثار علی خان آئندہ چند روز میں ایک اہم سیاسی فیصلہ کرنے جا رہے ہیں، جبکہ وزیراعظم میاں شہباز شریف سے ان کی ملاقات بھی متوقع ہے
اگر چوہدری نثار علی خان مسلم لیگ (ن) میں واپسی کا فیصلہ کرتے ہیں تو بالخصوص راولپنڈی کی سیاست میں ایک نئی صف بندی جنم لے سکتی ہے، جس سے مقامی لیگی قیادت کی سیاسی بالادستی اور اقتدار کے ثمرات سے مستفید ہونے کی موجودہ صورتِ حال کو بھی سخت چیلنج درپیش ہو سکتا ہے، چوہدری نثار جو چند سال پہلے مسلم لیگ ن میں مریم نواز کو چیف کوارڈینٹر بنانے پر ناراض ہوکر گھر بیٹھ گئے اور دو ہزار اٹھارہ کے عام انتخابات میں آزاد حیثیت میں انتخابات میں قومی اسمبلی کی نشست پر شکست کے بعد خاموش زندگی گزار رہے تھے ایک بار پھر مسلم لیگ ن سے رابطہ میں بتائے جاتے ہیں ، واضع رہے دو ہزار اٹھارہ کے عام انتخابات میں چوہدری نثار نے پنجاب اسمبلی کی نشست پر کامیابی حاصل کی تھی تاہم انہوں نے اسمبلی کے اجلاس میں کبھی شرکت نہیں کی تھی

قومی خبریں سے مزید