Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

مشی گن میں سینیٹ کے امیدواروں کے درمیان پہلا مباحثہ ذاتی حملوں کی نذر، ٹرمپ اور غیر ملکی اثرورسوخ پر تلخ جملوں کا تبادلہ

مشی گن میں سینیٹ کے امیدواروں کے درمیان پہلا مباحثہ ذاتی حملوں کی نذر، ٹرمپ اور غیر ملکی اثرورسوخ پر تلخ جملوں کا تبادلہ

امریکی ریاست مشی گن میں سینیٹ کی نشست کے لیے ری پبلکن امیدوار مائیک راجرز اور ڈیموکریٹ امیدوار عبدالالسید کے درمیان پہلا انتخابی مباحثہ اس قدر تلخ ہوگیا کہ وقفے کے دوران کیمروں کے بند ہونے کے باوجود دونوں امیدواروں کے درمیان بحث جاری رہی
امریکی اخبار دی ہل کے مطابق مباحثے میں دونوں امیدواروں نے ایک دوسرے پر ذاتی حملے کیے اور کارپوریٹ مفادات، غیر ملکی اثرورسوخ، دوسرے علاقوں سے آکر انتخاب لڑنے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اپنے پیشہ ورانہ پس منظر جیسے معاملات پر ایک دوسرے کو تنقید کا نشانہ بنایا
عبدالالسید نے مباحثے کو صدر ٹرمپ کی پالیسیوں پر عوامی فیصلے کی شکل دینے کی کوشش کی اور مائیک راجرز کو ٹرمپ کے ساتھ جوڑ کر پیش کیا،دوسری جانب راجرز نے خود کو دونوں جماعتوں کے درمیان تعاون کا حامی ظاہر کرتے ہوئے اپنے حریف پر بے ایمانی کے الزامات لگائے
مباحثے کے منتظم رک البِن نے کہا کہ وہ 30 برس سے انتخابی مباحثوں کی میزبانی کر رہے ہیں، لیکن انہوں نے پہلی مرتبہ دیکھا کہ اشتہاری وقفے کے دوران بھی امیدواروں کی بحث جاری رہی
اس سے قبل عبدالالسید نے گزشتہ ماہ ہونے والے ایک مباحثے میں اکیلے شرکت کی تھی، کیونکہ راجرز نے میزبان نشریاتی ادارے پر جانبداری کا الزام لگاتے ہوئے شرکت سے انکار کردیا تھا
دونوں امیدوار انتخاب سے قبل 21 اکتوبر کو ایک اور مباحثے میں آمنے سامنے ہوں گے، جس کی میزبانی ڈبلیو ایکس وائی زی ٹی وی کرے گا

قومی خبریں سے مزید