امریکہ میں امیگریشن نگرانی مزید سخت، گرین کارڈ، ورک پرمٹ اور ویزا رکھنے والوں کے لیے بھی نئی صورتحال
امریکہ میں امیگریشن انفورسمنٹ کا دائرہ مزید وسیع ہو رہا ہے،تازہ رپورٹس کے مطابق ICE نے گرفتاریوں اور حراستوں میں اضافہ کیا ہے، جبکہ ایئرپورٹس پر ایسے تارکین وطن بھی کارروائی کی زد میں آ رہے ہیں جن کے گرین کارڈ، پناہ یا روزگار سے متعلق درخواستیں زیرِعمل ہیں،دوسری جانب 18 ستمبر سے نیا پبلک چارج ضابطہ نافذ ہو چکا ہے، جس کے تحت بعض امیگریشن درخواستوں میں سرکاری فوائد کے استعمال کو زیادہ وسیع پیمانے پر دیکھا جا سکتا ہے، تاہم یہ ضابطہ ہر غیرملکی یا گرین کارڈ ہولڈر پر لاگو نہیں ہوتا
نئے امیگریشن سال کے آغاز پر ویزا اور گرین کارڈ کی ترجیحی تاریخوں میں بھی تبدیلیاں اہم ہیں، جبکہ امیگریشن انفورسمنٹ کے لیے ICE کے وسائل اور مقامی پولیس کے ساتھ تعاون میں اضافہ جاری ہے،اس صورتحال کے باعث غیر قانونی حیثیت رکھنے والے افراد کے ساتھ ساتھ بعض قانونی حیثیت یا زیرِکارروائی امیگریشن کیس رکھنے والوں کے لیے بھی موجودہ قواعد اور اپنے کیس کی حیثیت سے باخبر رہنا اہم ہو گیا ہے





