Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

پنجاب میں ڈرون کی بیرونی پروازوں پر 30 روزہ پابندی عائد

پنجاب میں ڈرون کی بیرونی پروازوں پر 30 روزہ پابندی عائد
پنجاب کے محکمہ داخلہ نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر صوبے بھر میں کھلے مقامات پر ڈرون اڑانے پر 30 روز کے لیے پابندی عائد کردی ہے،پابندی ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے تحت نافذ کی گئی ہے
محکمہ داخلہ کے ترجمان کے مطابق ہالز اور شادی ہالوں میں ہونے والی تقریبات کی کوریج کے لیے چھوٹے ڈرونز کے محدود استعمال کی اجازت ہوگی، تاہم ان کے محفوظ آپریشن کی ذمہ داری منتظمین پر ہوگی،انٹیلی جنس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے
محکمہ داخلہ نے ڈرون کے استعمال کو منظم کرنے کے لیے ہر ضلع میں ’’محفوظ ڈرون استعمال کمیٹیاں‘‘ قائم کردی ہیں، جو زرعی اور تحقیقی مقاصد کے لیے تحریری اجازت جاری کرسکیں گی،تمام ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو پابندی پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے

قومی خبریں سے مزید