Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

پیرس میں پوپ لیو کی تاریخی اجتماعی عبادت، 8 لاکھ افراد شریک

پوپ لیو چہاردہم نے فرانس کے دارالحکومت پیرس میں پلیس دے لا کونکورڈ پر کھلی فضا میں اجتماعی عبادت کی قیادت کی، جس میں ویٹیکن کے مطابق تقریباً 8 لاکھ افراد شریک ہوئے پوپ نے پاپ موبائل میں شانز ایلیزے سے گزرتے ہوئے بڑی تعداد میں جمع افراد کو ہاتھ ہلا کر سلام کیا
یہ فرانس کا تقریباً 2 دہائیوں بعد کسی پوپ کا پہلا سرکاری دورہ ہے۔ 71 سالہ پوپ لیو 4 روزہ دورے پر فرانس پہنچے ہیں، جہاں پیرس میں عبادت کے لیے ایک بڑا سفید خیمہ نما محراب بنایا گیا تھا اور درجنوں بڑی اسکرینیں نصب کی گئی تھیں تاکہ ہزاروں افراد تقریب کی پیروی کر سکیں
ویٹیکن کے مطابق عبادت گاہ سے آرک دے تریومف تک 2 کلومیٹر سے زیادہ علاقے میں لوگوں کا ہجوم موجود تھا۔ سکیورٹی کے لیے شہر کا مرکزی علاقہ بند رکھا گیا جبکہ پولیس، فوج اور دیگر سکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے
پوپ لیو نے اس سے قبل مہاجرین سے ملاقات کے دوران باوقار اور پُرامن بقائے باہمی کی ضرورت پر زور دیا انہوں نے مصنوعی ذہانت کے استعمال میں اخلاقی اصولوں کی اہمیت اور یوکرین کی جنگ کے تناظر میں فرانس سے امن کے لیے کردار ادا کرنے کی اپیل بھی کی
دورے کے اگلے مرحلے میں پوپ لیو فرانس کے شہر لورد میں جائیں گے، جبکہ اتوار کو وہ کلیسائی جنسی زیادتی کے 7 متاثرین سے بھی ملاقات کریں گے

قومی خبریں سے مزید