بھارت میں الیکشن کمیشن پر گھمسان، SIR تنازع نے سیاسی درجہ حرارت بڑھا دیا
دہلی: الیکشن کمیشن آف انڈیا نے Special Intensive Revision یعنی ووٹر فہرستوں کی خصوصی نظرثانی کے معاملے پر بڑھتی ہوئی تنقید کے درمیان پہلی مرتبہ تینوں الیکشن کمشنروں کی مشترکہ موجودگی میں اپنا مؤقف پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ SIR سے متعلق تمام فیصلے اتفاق رائے سے کیے گئے،کمیشن نے اپنے سافٹ ویئر اور طریقۂ کار پر اٹھنے والے سوالات کا جواب دیتے ہوئے آئندہ ڈیجیٹل اقدامات میں مزید جانچ اور مشاورت کی یقین دہانی بھی کرائی،تاہم اپوزیشن جماعتوں نے اس وضاحت کو مسترد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن پر سوالات اٹھائے ہیں






