خیبرپختونخوا میں گورنر راج کی بازگشت، فیصل کریم کنڈی کو ہٹانے کی خبر کی تاحال تصدیق نہیں
حکومت کی جانب سے خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے امکان پر مشاورت کا انکشاف سامنے آ گیا ہے، تاہم فیصل کریم کنڈی کو گورنر کے عہدے سے ہٹائے جانے کا کوئی باضابطہ نوٹیفکیشن تاحال سامنے نہیں آیا،وزیراعظم کے سیاسی امور کے مشیر رانا ثناء اللہ نے بھی واضح کیا ہے کہ گورنر راج آئینی آپشن ہے مگر اس بارے میں ابھی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا






