پال میک کارٹنی سے شادی کرنے والی نینسی شیویل، سابق شوہر بروس بلیک مین کے سیاسی حریف ہوکول کی حمایت میں سامنے آگئیں
نیویارک کی گورنر کیتھی ہوکول کے دوبارہ انتخاب کی مہم کو ایک غیر معمولی سیاسی حمایت حاصل ہوئی ہے،سابق بیٹل پال میک کارٹنی کی اہلیہ نینسی شیویل نے اپنے سابق شوہر بروس بلیک مین کے سیاسی حریف، ڈیموکریٹک گورنر کیتھی ہوکول کی انتخابی مہم کو $18,000 کا عطیہ دیا ہے
شیویل اور بلیک مین کی شادی 23 سال تک رہی اور 2008 میں ان کی طلاق ہوئی،بلیک مین جو ناسا کاؤنٹی لانگ آئ لینڈ کے چیف ایگزیکٹو ہیں اور اس وقت ریپبلکن پارٹی کی جانب سے نیویارک کے گورنر کا امیدوار بننے کی مہم چلا رہے ہیں، جبکہ شیویل نے مئی 2025 میں ہوکول کی انتخابی کمیٹی کو یہ رقم عطیہ کی تھی،نیویارک اسٹیٹ بورڈ آف الیکشنز کے ریکارڈ سے بھی اس عطیے کی تصدیق ہوتی ہے
نینسی شیویل نے 2011 میں پال میک کارٹنی سے شادی کی تھی،وہ اس سے قبل اپنے خاندان کی نیو جرسی میں قائم ٹرکنگ کمپنی میں نائب صدر رہ چکی ہیں،بلیک مین نے حالیہ انٹرویو میں میک کارٹنی کے ساتھ اپنی سابق اہلیہ کے تعلق پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی طلاق دوستانہ انداز میں ہوئی اور میک کارٹنی ان کے بیٹے کے ساتھ اچھا سلوک کرتے ہیں،بلیک مین نے میک کارٹنی کو ’’اچھا آدمی‘‘ قرار دیا، تاہم کہا کہ دونوں کے سیاسی خیالات غالباً ایک جیسے نہیں ہیں اور وہ سیاست پر بات نہیں کرتے
دلچسپ بات یہ ہے کہ شیویل اور بلیک مین اپنی شادی کے دوران ریپبلکن امیدواروں کے بڑے عطیہ دہندگان میں شمار ہوتے تھے،شیویل کو 2001 میں اس وقت کے ریپبلکن گورنر جارج پٹاکی نے میٹروپولیٹن ٹرانسپورٹیشن اتھارٹی میں مقرر کیا تھا، جہاں وہ تقریباً 10 سال رہیں،میک کارٹنی سے شادی کے بعد ان کے سیاسی عطیات کا رخ نیویارک اور ہیمپٹن کے ڈیموکریٹ امیدواروں کی طرف بھی نظر آیا ہے
بلیک مین اور ہوکول کے درمیان گورنر کے انتخاب کی دوڑ میں یہ خاندانی تعلق اس وقت مزید دلچسپ بن گیا ہے جب بلیک مین کے بیٹے آرلن بلیک مین اپنے والد کی انتخابی مہم میں ان کے ساتھ سرگرم ہیں، جبکہ ان کی والدہ نینسی شیویل مالی طور پر ہوکول کی مہم کی حمایت کر چکی ہیں





