شہزادی ڈیانا کے بھائی کی کتاب نے برطانیہ میں تہلکہ مچا دیا
برطانیہ میں شہزادی ڈیانا کے بھائی چارلس اسپینسر کی نئی کتاب ’’سوان سانگ: ڈیانا، مائی سسٹر‘‘ کی فروخت شروع ہوتے ہی لوگوں کی توجہ اس کی جانب مبذول ہوگئی کتاب میں ڈیانا کی زندگی اور شاہ چارلس کے ساتھ ان کی ناکام ازدواجی زندگی کے بارے میں کئی متنازع دعوے شامل ہیں
چارلس اسپینسر نے کتاب میں دعویٰ کیا ہے کہ ڈیانا کی موت کی خبر ملنے کے فوراً بعد اس وقت کے شہزادہ چارلس کا ردعمل غیر معمولی طور پر خوشی کا تھا اسپینسر کے مطابق انہیں اس گفتگو سے ایسا محسوس ہوا جیسے چارلس اپنی اہلیہ کی موت پر غمزدہ ہونے کے بجائے اس واقعے کے بعد اپنی محبوبہ کمیلا سے شادی کی راہ ہموار ہونے پر خوش ہوں
بکنگھم پیلس نے ان دعوؤں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھائی کی ذاتی غم کی کیفیت یادداشت اور فیصلے کو متاثر کر سکتی ہے اسپینسر کا کہنا ہے کہ انہوں نے کتاب ڈیانا کے بھائی اور اس دور کے عینی شاہد کی حیثیت سے اپنے تجربات محفوظ کرنے کے لیے لکھی ہے
ڈیانا نے 1981 میں شہزادہ چارلس سے شادی کی تھی دونوں کے 2 بیٹے ولیم اور ہیری ہیں، تاہم کئی برس کی کشیدہ ازدواجی زندگی کے بعد 1996 میں دونوں کی طلاق ہوگئی۔ ڈیانا 1997 میں پیرس میں ایک کار حادثے میں ہلاک ہوگئی تھیں
کتاب کی تشہیر کے دوران سامنے آنے والے دیگر دعووں پر بھی تنازع پیدا ہوا ہے چارلس اسپینسر نے ایک اور معاملے میں صحافی پیئرز مورگن پر ڈیانا کی تصاویر شائع کرانے میں کردار ادا کرنے کا الزام عائد کیا تھا، تاہم بعد میں اسپینسر نے اعتراف کیا کہ یہ دعویٰ غلط فہمی پر مبنی تھا اور مورگن سے معذرت کی





