کیلیفورنیا کی ڈیموکریٹ رکن اسمبلی کا سابق ٹی وی اینکر معاون لاس ویگاس ایئرپورٹ سے گرفتار
لاس ویگاس: کیلیفورنیا کی ڈیموکریٹ رکن اسمبلی کیتھرین اسٹیفانی کے معاون اور سابق چینی زبان کے ٹی وی اینکر ہو یِن مو کو وفاقی امیگریشن حکام نے لاس ویگاس کے ہیری ریڈ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے گرفتار کر لیا
امریکی محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کے مطابق ہو یِن مو 13 جنوری 2020 کو عارضی بنیادوں پر قانونی طور پر امریکا میں داخل ہوا تھا، تاہم اسے 15 مئی 2020 تک ملک چھوڑنا تھا اور حکام کے مطابق وہ مقررہ مدت کے بعد بھی امریکا میں موجود رہا،محکمہ نے واضح کیا کہ ورک پرمٹ یا زیرِ التوا درخواست سے کسی شخص کو خودبخود قانونی امیگریشن حیثیت حاصل نہیں ہوتی
ہو یِن مو سان فرانسسکو کے چینی زبان کے ٹی وی اسٹیشن KTSF میں نیوز اینکر اور رپورٹر رہ چکا ہے،بعد ازاں اس نے سابق سان فرانسسکو میئر لندن بریڈ کی 2024 کی انتخابی مہم میں ایشیائی امریکی اور پیسیفک آئی لینڈر کمیونٹی کے لیے آؤٹ ریچ آرگنائزر کے طور پر کام کیا، جبکہ 2025 میں کیلیفورنیا اسمبلی وومن کیتھرین اسٹیفانی کے دفتر سے وابستہ ہوگیا
اسٹیفانی نے اپنے معاون کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہو یِن ان کے دفتر کا ایک قابل قدر ملازم اور کمیونٹی کے لیے خدمات انجام دینے والا شخص ہے،ان کے مطابق وہ چینی نژاد امریکی شہریوں کو صحت کی سہولیات، بچوں کی دیکھ بھال اور غذائی امداد تک رسائی میں مدد فراہم کرتا ہے
وفاقی حکام کے مطابق مو کو امیگریشن کارروائی کے تحت حراست میں رکھا گیا ہے اور وہ ملک بدری کی کارروائی مکمل ہونے تک حراست میں رہ سکتا ہے





