Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

امریکا کے مقبول ترین کاؤنٹر ٹاپس، مزدوروں کے لیے موت کی سزا بن گئے

امریکا کے مقبول ترین کاؤنٹر ٹاپس، مزدوروں کے لیے موت کی سزا بن گئے

واشنگٹن: امریکا میں گھروں کے کچن اور باتھ رومز میں تیزی سے مقبول ہونے والے مصنوعی پتھر کے کاؤنٹر ٹاپس بنانے والے کارکنوں کی ایک بڑی تعداد ایک ایسی خطرناک بیماری کا شکار ہو رہی ہے جو پھیپھڑوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا سکتی ہے اور جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے،Bloomberg Businessweek کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق مصنوعی پتھر کو کاٹنے، پیسنے، ڈرل کرنے اور پالش کرنے کے دوران پیدا ہونے والی باریک سلیکا دھول کارکنوں کے پھیپھڑوں میں داخل ہو کر تیزی سے سنگین بیماری پیدا کر رہی ہے
رپورٹ کے مطابق مصنوعی پتھر کی بہت سی مصنوعات میں 90 فیصد یا اس سے زیادہ crystalline silica موجود ہوتی ہے،جب اسے مشینوں سے کاٹا یا پالش کیا جاتا ہے تو انتہائی باریک ذرات ہوا میں شامل ہو جاتے ہیں،ان ذرات کے مسلسل اخراج سے کارکن silicosis کا شکار ہو سکتے ہیں، جس میں پھیپھڑوں کے ٹشوز میں داغ پڑتے جاتے ہیں اور سانس لینے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے
تحقیق میں ٹائلر جارڈن نامی ایک سابق کاؤنٹر ٹاپ کارکن کی مثال بھی دی گئی ہے، جو مصنوعی پتھر کے ساتھ کام کرنے کے بعد silicosis اور گردوں کی بیماری کا شکار ہوا،رپورٹ کے مطابق اسے ڈائیلاسس، کیموتھراپی اور گردے کی پیوند کاری سمیت متعدد طبی مراحل سے گزرنا پڑا
ماہرین کے مطابق اس بیماری کی ایک تشویشناک خصوصیت یہ ہے کہ یہ روایتی silicosis کے مقابلے میں نسبتاً کم عمر کارکنوں میں بھی تیزی سے ظاہر ہو سکتی ہے،امریکی صحت عامہ کے ادارے NIOSH کا کہنا ہے کہ کارکنوں کو اس خطرے سے بچانے کا محفوظ ترین طریقہ ایسے کاؤنٹر ٹاپ سلیب استعمال کرنا ہے جن میں crystalline silica بہت کم یا بالکل موجود نہ ہو
یہ مسئلہ امریکا تک محدود نہیں،آسٹریلیا نے 2024 میں مصنوعی پتھر کی fabrication پر ملک گیر پابندی عائد کر دی تھی،Bloomberg کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں بھی مصنوعی پتھر سے متعلق مقدمات میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ کیلیفورنیا میں اس صنعت پر پابندی کے اقدامات زیر غور ہیں
رپورٹ کے مطابق مصنوعی پتھر تیار کرنے والی کمپنیوں اور سپلائی چین سے وابستہ دیگر اداروں کے خلاف مختلف مقدمات بھی سامنے آ چکے ہیں،ان قانونی کارروائیوں میں یہ سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ مصنوعات کے خطرات کے بارے میں مینوفیکچررز کو کیا معلوم تھا، کارکنوں کو کس حد تک خبردار کیا گیا اور انہیں محفوظ رکھنے کے لیے کیا اقدامات کیے گئے
Bloomberg Businessweek کی تحقیقات نے امریکا کے ایک عام گھریلو تعمیراتی رجحان کے اس پہلو کو سامنے لایا ہے جس سے صارفین عموماً واقف نہیں ہوتے،کاؤنٹر ٹاپ گھر میں خوبصورت دکھائی دے سکتا ہے، لیکن اسے تیار کرنے والے کارکن کے لیے اسی عمل میں خطرناک سلیکا دھول جان لیوا بیماری کا سبب بن سکتی ہے

قومی خبریں سے مزید