Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

بچے کے دل میں پیدائشی نقص، اسقاط حمل سے انکار کرنے والی سروگیٹ کی امریکی سپریم کورٹ میں درخواست مسترد

بچے کے دل میں پیدائشی نقص، اسقاط حمل سے انکار کرنے والی سروگیٹ کی امریکی سپریم کورٹ میں درخواست مسترد

واشنگٹن: امریکی سپریم کورٹ نے الاسکا کی ایک سروگیٹ ماں اور کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے کے درمیان بچے کی تحویل کے تنازعہ میں مداخلت سے انکار کر دیا ہے،جسٹس ایلینا کیگن نے منگل کو سروگیٹ میک کینا ویسٹ کی ہنگامی درخواست مسترد کر دی، جس میں انہوں نے کیلیفورنیا کی عدالت کے اس حکم کو روکنے کی استدعا کی تھی جس کے تحت عمر احمد اور نوشین گلکار کو بچے کے قانونی والدین تسلیم کیا گیا تھا
مقدمہ اس وقت شروع ہوا جب سروگیٹ کے رحم سے پیدا ہونے والے بچے میں ایک نایاب اور سنگین پیدائشی قلبی نقص کی تشخیص ہوئی،رپورٹ کے مطابق میک کینا ویسٹ نے حمل کے دوران اسقاط حمل کی درخواست مسترد کر دی تھی، جس کے بعد بچے کی پیدائش کے بعد اس کی تحویل اور قانونی والدین کے تعین پر تنازعہ پیدا ہوگیا
کیلیفورنیا کی عدالت نے عمر احمد اور نوشین گلکار کو بچے کے قانونی والدین تسلیم کیا، تاہم الاسکا کی نرس اور سروگیٹ میک کینا ویسٹ نے اس فیصلے کے خلاف امریکی سپریم کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے حکم پر عمل درآمد روکنے کی درخواست کی تھی
سپریم کورٹ نے ہنگامی درخواست مسترد کرکے اس مرحلے پر تنازعہ میں مداخلت نہیں کی،اس فیصلے سے بچے کی قانونی تحویل سے متعلق نچلی عدالتوں میں جاری قانونی کارروائی ختم نہیں ہوئی بلکہ تنازعہ کے دیگر قانونی مراحل جاری رہ سکتے ہیں
یہ مقدمہ سروگیسی، والدین کے قانونی حقوق، حمل کے دوران طبی فیصلوں اور ایسے حالات میں بچے کی تحویل سے متعلق پیچیدہ قانونی سوالات سامنے لاتا ہے جہاں سروگیٹ اور جینیاتی یا قانونی والدین کے درمیان اختلاف پیدا ہو جائے

قومی خبریں سے مزید