Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

اقوام متحدہ میں اردوان کا صنفی پالیسیوں پر سخت اعلان، ترکی میں LGBTQ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا حوالہ

اقوام متحدہ میں اردوان کا صنفی پالیسیوں پر سخت اعلان، ترکی میں LGBTQ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا حوالہ

نیویارک: ترک صدر رجب طیب اردوان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں ان پالیسیوں کی مذمت کی جنہیں انہوں نے ’’عالمی صنفی غیر مساوات‘‘ کی طرف لے جانے والی پالیسیاں قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا ہدف اب خاندانوں اور بچوں تک پہنچ گیا ہے
اردوان نے کہا کہ اس رجحان کا مقابلہ مرد اور عورت پر مشتمل روایتی خاندانی نظام کے تحفظ کے ذریعے کیا جا سکتا ہے،ان کا یہ بیان ترکی میں LGBTQ گروہوں کے خلاف حکومت کی حالیہ کارروائیوں کے ایک ہفتے بعد سامنے آیا ہے
ترک حکام نے ’’My Family is Safe‘‘ کے نام سے شروع کیے گئے آپریشن میں متعدد چھاپے مارے اور گرفتاریاں کیں،حکومت کا مؤقف ہے کہ کارروائی کا مقصد بچوں اور خاندانی اقدار کا تحفظ ہے،Reuters کے مطابق مختلف کارروائیوں میں 82 افراد کو مقدمے کے دوران حراست میں رکھنے کا عدالتی حکم دیا گیا جبکہ احتجاج کرنے والے 100 سے زائد افراد بھی حراست میں لیے گئے
Reuters کے مطابق کارروائیوں میں LGBTQ تنظیموں کے ارکان اور دیگر افراد کو بھی نشانہ بنایا گیا،ایک مقدمے میں Kaos GL نامی تنظیم کے 8 ارکان کو بھی مقدمے کے دوران جیل بھیجا گیا، جبکہ دیگر افراد کو عدالتی نگرانی میں رہا کیا گیا،ترک حکومت ان کارروائیوں کو بچوں اور خاندانی اقدار کے تحفظ سے جوڑتی ہے، جبکہ حقوق کی تنظیمیں اسے بنیادی حقوق اور آزادیوں پر قدغن قرار دیتی ہیں
اقوام متحدہ میں اردوان نے اسی موقع پر سلامتی کونسل میں اصلاحات کا مطالبہ بھی کیا اور کہا کہ 190 سے زیادہ ممالک کی خواہشات کا فیصلہ صرف 5 مستقل ارکان کی منظوری سے ہونا منصفانہ نظام نہیں

قومی خبریں سے مزید