Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ٹرمپ انتظامیہ نے 7 لاکھ 60 ہزار افراد کی اوبامہ کیئر کوریج منسوخ کر دی

ٹرمپ انتظامیہ نے 7 لاکھ 60 ہزار افراد کی اوبامہ کیئر کوریج منسوخ کر دی

واشنگٹن: ٹرمپ انتظامیہ نے مبینہ جعلی اور غیر مجاز اندراجات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اوبامہ کیئر کے تقریباً 7 لاکھ 60 ہزار افراد کے ہیلتھ انشورنس اندراج منسوخ کر دیے ہیں
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور انتظامیہ کے حکام نے منگل کو بتایا کہ ان اندراجات کی تحقیقات کے بعد انہیں غیر مجاز قرار دیا گیا،امریکی سینٹرز فار میڈی کیئر اینڈ میڈی کیڈ سروسز کے مطابق 31 اگست کو تقریباً 3 لاکھ 15 ہزار اندراجات منسوخ کیے گئے، جن سے 7 لاکھ 60 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے
حکومت کا کہنا ہے کہ ان منسوخیوں کے نتیجے میں ٹیکس دہندگان کی جانب سے دی جانے والی تقریباً 2.2 ارب ڈالر کی پریمیم سبسڈی واپس حاصل ہونے کی توقع ہے،CMS کے مطابق اس کارروائی کا مقصد غیر مجاز اندراجات اور مشتبہ ایجنٹوں اور بروکرز کے خلاف کارروائی کرنا ہے
جے ڈی وینس کے مطابق مزید تقریباً 4 لاکھ 19 ہزار افراد کے اندراجات کی اضافی تصدیق کی جائے گی، کیونکہ حکام کو ان کے بارے میں بھی ممکنہ غیر مجاز اندراج کا شبہ ہے،انتظامیہ نے ان ایجنٹس اور بروکرز کے خلاف بھی کارروائی شروع کر دی ہے جن پر غلط طریقے سے لوگوں کو ACA کوریج میں شامل کرنے کا الزام ہے
CMS کے مطابق جنوری 2026 سے 200 سے زائد غیر compliant ایجنٹس اور بروکرز کو برطرفی کے نوٹس جاری کیے جا چکے ہیں، جبکہ 2027 کے لیے نئے ایجنٹوں اور بروکرز کی رجسٹریشن پر بھی مخصوص شرائط کے تحت عارضی پابندی عائد کی جا رہی ہے
واشنگٹن پوسٹ کے مطابق وینس کی زیر قیادت انتظامیہ کی اینٹی فراڈ ٹاسک فورس نے ان افراد کے بارے میں نتیجہ اخذ کیا کہ انہیں سرکاری ہیلتھ کیئر پروگرام میں غلط یا غیر مجاز طریقے سے شامل کیا گیا تھا

قومی خبریں سے مزید