Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

مودی کے بجائے جے شنکر نیویارک پہنچیں گے، جنرل اسمبلی میں بھارت کی نمائندگی کا اچانک فیصلہ

مودی کے بجائے جے شنکر نیویارک پہنچیں گے، جنرل اسمبلی میں بھارت کی نمائندگی کا اچانک فیصلہ

اقوام متحدہ کی 81ویں جنرل اسمبلی کے ہائی لیول ویک کے آغاز سے عین قبل بھارت نے اپنی نمائندگی میں اہم تبدیلی کر دی ہے،بھارتی وزارت خارجہ کے تازہ اعلان کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی اس مرتبہ نیویارک میں جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے اور وزیر خارجہ ایس جے شنکر بھارتی وفد کی قیادت کریں گے
بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق جے شنکر 26 ستمبر کو جنرل اسمبلی کے ہائی لیول اجلاس سے خطاب کریں گے،اپنے دورے کے دوران وہ مختلف دو طرفہ اور کثیر ملکی ملاقاتوں میں بھی شرکت کریں گے،
یہ تبدیلی اس لیے نمایاں ہے کہ جنرل اسمبلی کے ابتدائی پروگرام میں نریندر مودی کا نام 25 ستمبر کے سہ پہر کے اجلاس کے مقررین میں شامل تھا،ابتدائی پروگرام کے مطابق مودی کا خطاب نیویارک کے وقت کے مطابق 25 ستمبر کی سہ پہر سے رات تک جاری رہنے والے اجلاس میں متوقع تھا، تاہم اقوام متحدہ کا پروگرام حتمی ہونے تک اس میں تبدیلی ممکن تھی
اب بھارتی وزارت خارجہ کے تازہ اعلان نے واضح کر دیا ہے کہ 81ویں جنرل اسمبلی کے ہائی لیول ویک میں بھارت کی قیادت جے شنکر کریں گے،ان کا خطاب 26 ستمبر کو ہوگا،جنرل اسمبلی کا ہائی لیول ویک مجموعی طور پر 22 سے 29 ستمبر تک جاری رہے گا، جبکہ جنرل ڈیبیٹ 22 سے 26 ستمبر اور پھر 28 ستمبر کو ہوگی
مودی کے اس دورے سے متعلق ایک اور اہم سوال امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ممکنہ ملاقات کا تھا،تاہم موجودہ سرکاری شیڈول میں مودی اور ٹرمپ کی کوئی ملاقات درج نہیں ہے، کیونکہ تازہ بھارتی اعلان کے مطابق مودی خود جنرل اسمبلی کے لیے نیویارک آنے والے وفد کی قیادت نہیں کر رہے،دوسری طرف ٹرمپ کا جنرل اسمبلی کے دوران اپنا الگ دو روزہ پروگرام ہے، جس میں متعدد عالمی رہنماؤں سے دو طرفہ ملاقاتیں شامل ہیں، اور اہم سفارتی ذرائع نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور پاکستانی وزیراعظم کی ملاقات کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے ایران سے سعودی عرب تک کشیدہ حالات کے تناظر میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستانی وزیراعظم سے ملاقات اس لیے بھی اہم ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ پاکستانی وزیراعظم سے ہونے والی ملاقات میں پہلی بار ڈیفنس کمانڈر و فیلڈ مارشل شامل نہیں ہونگے
اقوام متحدہ کے مطابق اس سال جنرل اسمبلی کے ہائی لیول ویک میں عالمی رہنماؤں کی بڑی تعداد نیویارک پہنچ رہی ہے، اجلاس میں مشرق وسطیٰ، یوکرین، جوہری خطرات، مصنوعی ذہانت اور اقوام متحدہ کے مستقبل سمیت متعدد عالمی معاملات زیر بحث آنے کی توقع ہے

قومی خبریں سے مزید