Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ٹرمپ سے شہباز شریف کی اہم ملاقات طے، پہلی بار ڈیفنس کمانڈر اور فیلڈ مارشل شریک نہیں ہوں گے

ٹرمپ سے شہباز شریف کی اہم ملاقات طے، پہلی بار ڈیفنس کمانڈر اور فیلڈ مارشل شریک نہیں ہوں گے

سفارتی ذرائع نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران سے سعودی عرب تک جاری کشیدہ صورتحال کے تناظر میں دونوں رہنماؤں کی ملاقات غیر معمولی اہمیت رکھتی ہے
ذرائع کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ سے وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات میں پہلی بار پاکستان کے ڈیفنس کمانڈر و فیلڈ مارشل شریک نہیں ہوں گے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 22 اور 23 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ہائی لیول ویک کے سلسلے میں نیویارک میں موجود ہوں گے،وہ 22 ستمبر کو جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے، جبکہ 23 ستمبر کو عالمی رہنماؤں کے ساتھ دوطرفہ ملاقاتوں اور دیگر سفارتی مصروفیات کا سلسلہ جاری رکھیں گے
سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ٹرمپ سے ملاقات اسی دوران نیویارک میں ہوگی،دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات ایسے وقت ہو رہی ہے جب مشرق وسطیٰ میں ایران، سعودی عرب اور خطے کی مجموعی سکیورٹی صورتحال انتہائی اہم سفارتی موضوع بنی ہوئی ہے
پاکستانی وزیراعظم 25 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے،اس سے قبل 23 ستمبر کو ٹرمپ کی میزبانی میں عالمی رہنماؤں کے لیے استقبالیہ عشائیہ بھی شیڈول ہے، جس میں شہباز شریف کی شرکت متوقع ہے
سفارتی ذرائع کے مطابق ٹرمپ اور شہباز شریف کی ملاقات میں خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال، ایران سے سعودی عرب تک بڑھتی ہوئی کشیدگی اور پاکستان کے بدلتے ہوئے علاقائی سفارتی و دفاعی کردار سمیت اہم معاملات زیر بحث آ سکتے ہیں

قومی خبریں سے مزید