ایکٹ بلیو پر غیر ملکی عطیات قبول کرنے اور کانگریس سے معلومات چھپانے کے الزامات، ریپبلکن تحقیقات میں نیا دعویٰ

ایکٹ بلیو پر غیر ملکی عطیات قبول کرنے اور کانگریس سے معلومات چھپانے کے الزامات، ریپبلکن تحقیقات میں نیا دعویٰ

امریکی ڈیموکریٹک امیدواروں اور سیاسی تنظیموں کے لیے چندہ جمع کرنے والے بڑے آن لائن پلیٹ فارم ایکٹ بلیو کے خلاف کانگریس کی ریپبلکن قیادت میں جاری تحقیقات میں نئے سنگین الزامات سامنے آئے ہیں،ایوان نمائندگان کی تین کمیٹیوں کی تحقیقات کے مطابق ایکٹ بلیو نے 2024 کے دوران فراڈ روکنے کے اپنے بعض حفاظتی طریقہ کار کو مزید نرم کیا، حالانکہ داخلی جائزوں میں ایسے اقدامات سے مشتبہ عطیات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا
تحقیقات کرنے والی کمیٹیوں کا کہنا ہے کہ ایکٹ بلیو نے ممکنہ طور پر غیر ملکی ذرائع سے آنے والے غیر قانونی سیاسی عطیات قبول کیے اور بعد ازاں اس بارے میں شواہد کانگریس کی تحقیقات سے چھپائے،کمیٹیوں نے یہ بھی الزام عائد کیا ہے کہ کمپنی کے بعض اندرونی ریکارڈز اس کے عوامی بیانات سے مختلف تصویر پیش کرتے ہیں،یہ الزامات ابھی کانگریس کی تحقیقات کا حصہ ہیں اور کسی عدالت کی جانب سے جرم ثابت ہونے کا فیصلہ سامنے نہیں آیا
اپنی رپورٹ میں کمیٹیوں نے کہا کہ ایکٹ بلیو کے فراڈ سے بچاؤ کے نظام میں 2024 کے دوران کم از کم دو مرتبہ نرمی کی گئی،رپورٹ کے مطابق کمپنی کے اندرونی تربیتی مواد میں عملے کو مشتبہ عطیات مسترد کرنے کے بجائے انہیں قبول کرنے کی وجوہات تلاش کرنے کی ہدایت بھی دی گئی تھی،کمیٹیوں کا کہنا ہے کہ پلیٹ فارم نے گزشتہ برسوں میں غیر ملکی ذرائع سمیت فراڈ کی کم از کم 22 بڑی مہمات کا سراغ لگایا تھا
تحقیقات اس وقت مزید اہم ہوگئیں جب ایکٹ بلیو کی چیف ایگزیکٹو ریجینا والیس جونز نے جون میں ایوان کی سماعت کے دوران متعدد سوالات کا جواب دینے سے انکار کرتے ہوئے آئینی پانچویں ترمیم کے تحت اپنے حق کا استعمال کیا،واشنگٹن پوسٹ کے مطابق انہوں نے 21 مرتبہ پانچویں ترمیم کا حوالہ دیا۔ ستمبر میں ایکٹ بلیو کی بورڈ رکن کمبرلی پیلر ایلن نے بھی کانگریسی تحقیقات کے دوران پانچویں ترمیم کے تحت جواب دینے سے انکار کیا
دوسری جانب ایکٹ بلیو نے ان الزامات کو مسترد کیا ہے اور کہا ہے کہ ریپبلکن ارکان کی تحقیقات سیاسی نوعیت کی ہیں،کمپنی کا کہنا ہے کہ اس نے عطیات کے تحفظ اور پلیٹ فارم کی نگرانی کے لیے اپنے حفاظتی اقدامات میں مزید بہتری کی ہے،ایکٹ بلیو کے مطابق 2025 کے بعد سے اس نے متعدد تنظیموں کو پلیٹ فارم پر آنے سے روکا، بعض تنظیموں کو نگرانی میں رکھا اور خلاف ورزیوں پر کچھ اداروں کو مستقل طور پر ہٹا دیا
کانگریس کی مشترکہ تحقیقات ایوان کی جوڈیشری، ہاؤس ایڈمنسٹریشن اور اوور سائٹ کمیٹیوں کی جانب سے جاری ہیں،ان کا مرکزی سوال یہ ہے کہ آیا ایکٹ بلیو کے نظام کے ذریعے غیر ملکی یا جعلی عطیات امریکی انتخابی عمل تک پہنچے اور آیا کمپنی نے کانگریس کو اپنے حفاظتی طریقہ کار کے بارے میں مکمل اور درست معلومات فراہم کیں

قومی خبریں سے مزید