ُدھم پور میں رات گئے سکیورٹی فورسز سے جھڑپ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
سرینگر: بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع اُدھم پور میں رات گئے سکیورٹی فورسز کے ساتھ مسلح جھڑپ میں 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے،بھارتی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد کے بارے میں شبہ ہے کہ ان کا تعلق کالعدم جیشِ محمد سے منسلک پراکسی تنظیم ’’کشمیر ٹائیگرز‘‘ سے تھا
حکام کے مطابق سکیورٹی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ رات گئے شروع ہوا، جس کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا،کارروائی کے دوران 2 مبینہ دہشت گرد مارے گئے
جھڑپ ختم ہونے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ اور کومبنگ آپریشن شروع کردیا تاکہ ممکنہ طور پر موجود دیگر مسلح افراد یا ان کے ٹھکانوں کا سراغ لگایا جاسکے،حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں تلاشی کا عمل جاری ہے اور مزید تفصیلات کارروائی مکمل ہونے کے بعد سامنے آنے کا امکان ہے






