عمر خالد نے سوارا بھاسکر اور فہد احمد کی محبت کی بنیاد کیسے رکھی؟ ایک فون کال سے شروع ہونے والی کہانی شادی تک پہنچ گئی

عمر خالد نے سوارا بھاسکر اور فہد احمد کی محبت کی بنیاد کیسے رکھی؟ ایک فون کال سے شروع ہونے والی کہانی شادی تک پہنچ گئی

نئی دہلی:بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر اور سماجی و سیاسی کارکن فہد احمد کی محبت کی کہانی میں ایک ایسا نام بھی اہم کردار ادا کرتا ہے جس کا ذکر شاید بہت سے لوگوں کے لیے حیران کن ہو، مودی کے مذہبی تعصب کا شکار اسیر عمر خالد بھارتی سیاسی کارکن اور جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے سابق طالب علم ہیں، جو 2020 کے شمال مشرقی دہلی فسادات سے متعلق ایک مقدمے سمیت مختلف الزامات کے باعث کئی برس سے قانونی کارروائی کا سامنا کر رہے ہیں اور مسلسل جیل میں اور مودی کے زیر اثر عدلیہ انکی ضمانت دینے سے بھی گریز کررہی ہے
سوارا بھاسکر ہندی فلموں کی معروف اداکارہ ہیں، جو اپنی فلمی سرگرمیوں کے ساتھ مختلف سماجی اور سیاسی معاملات پر کھل کر اظہارِ خیال کے باعث بھی بھارتی میڈیا میں نمایاں رہی ہیں، فہد احمد سماجی و سیاسی کارکن ہیں اور بعد میں سیاست میں بھی فعال ہوئے
فہد احمد کے مطابق عمر خالد نے ہی انہیں سوارا بھاسکر کا فون نمبر دیا اور مشورہ دیا کہ وہ انہیں فون کریں،یہ رابطہ اس وقت ہوا جب بھارت میں شہریت ترمیمی قانون (CAA) کے خلاف احتجاج جاری تھے
فہد احمد نے بتایا کہ عمر خالد کے مشورے پر کی جانے والی اس فون کال کے بعد ان کی اور سوارا بھاسکر کی دوستی شروع ہوئی،وقت کے ساتھ یہ تعلق مزید گہرا ہوا اور بالآخر دونوں نے شادی کرلی
سوارا بھاسکر اور فہد احمد نے فروری 2023 میں اپنی شادی کا اعلان کیا تھا،بعد میں دونوں نے اپنی ذاتی زندگی اور تعلق کے حوالے سے مختلف مواقع پر گفتگو کی،اب ان کے تازہ انکشاف میں عمر خالد کا ذکر اس محبت کی کہانی کے ایک اہم کردار کے طور پر سامنے آیا ہے، جس نے مبینہ طور پر صرف ایک فون نمبر اور ایک مشورے کے ذریعے دونوں کے درمیان رابطے کا راستہ کھولا
یوں ایک سیاسی احتجاج کے دوران ہونے والی ایک فون کال، جو ابتدا میں محض ایک تعارف تھی، بالآخر دوستی، محبت اور پھر شادی تک پہنچنے والے تعلق کی بنیاد بن گئی

قومی خبریں سے مزید