ٹریوس کیلسی سمیت 64 افراد 35 ملین ڈالر کی پونزی اسکیم کا شکار، امریکی عدالت نے بھارتی نژاد امریکی کاروباری شخص کو 11 سال قید کی سزا سنادی
امریکی فٹبال اسٹار ٹریوس کیلسی سمیت 64 افراد ایک بھارتی نژاد کاروباری شخص کی جانب سے چلائی جانے والی 35 ملین ڈالر کی پونزی اسکیم کا شکار ہوگئے،عدالتی ریکارڈ کے مطابق ملزم سدھارتھ جوار نے سرمایہ کاروں سے حاصل کی گئی رقم کو مبینہ طور پر نئے سرمایہ کاروں کو ادائیگی اور اپنے ذاتی اخراجات کے لیے استعمال کیا، جس سے سرمایہ کاروں کو کروڑوں ڈالر کا نقصان ہوا
امریکی حکام کے مطابق جوار نے وائر فراڈ کے الزام میں جرم قبول کرلیاہے،عدالت نے اسے 11 سال قید کی سزا سنائی اور 31.35 ملین ڈالر بطور ہرجانہ متاثرین کو ادا کرنے کا حکم دیا
اس اسکیم میں مجموعی طور پر 64 افراد متاثر ہوئے، جن میں معروف امریکی فٹبال کھلاڑی ٹریوس کیلسی بھی شامل ہیں،کیلسی کی جانب سے اس سرمایہ کاری میں ہونے والے نقصان کی رقم فوری طور پر واضح نہیں کی گئی
پونزی اسکیم میں عام طور پر نئے سرمایہ کاروں سے حاصل ہونے والی رقم کو پہلے سرمایہ کاروں کو منافع یا اصل رقم کی واپسی کے طور پر پیش کیا جاتا ہے، جس سے بظاہر سرمایہ کاری کامیاب دکھائی دیتی ہے،تاہم نئے سرمایہ کاروں کی رقم کا سلسلہ رکنے پر ایسی اسکیمیں عموماً ختم ہوجاتی ہیں اور بڑے پیمانے پر مالی نقصان سامنے آتا ہے
عدالت کی جانب سے جوار کو 31.35 ملین ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم اس کیس میں ہونے والے مالی نقصان کے بڑے حجم کو ظاہر کرتا ہے، جبکہ 11 سالہ قید کی سزا کے بعد یہ معاملہ امریکی عدالتوں میں بڑے مالی فراڈ کے اہم مقدمات میں شامل ہوگیا ہے






