سینیٹر کینیڈی کا ایف بی آئی ڈائریکٹر سے سوال: ’’آپ حیوانی جنسی زیادتی کی پالیسی میں کیوں گئے؟‘‘

سینیٹر کینیڈی کا ایف بی آئی ڈائریکٹر سے سوال: ’’آپ حیوانی جنسی زیادتی کی پالیسی میں کیوں گئے؟‘‘

واشنگٹن: امریکی سینیٹر جان کینیڈی نے ایف بی آئی ڈائریکٹر کاش پٹیل سے بیورو کی بھرتی پالیسی میں حالیہ تبدیلی پر سخت سوالات کیے، جس کے تحت ایسے امیدواروں کو محض ماضی میں جسم فروشی یا حیوانی جنسی عمل میں ملوث ہونے کی بنیاد پر خودکار طور پر نااہل قرار دینے کی پابندی ختم کردی گئی ہے
منگل کو سینیٹ کی سماعت کے دوران ریپبلکن سینیٹر کینیڈی نے پٹیل سے کہا کہ وہ اس تبدیلی کو سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں اور پوچھا کہ ایف بی آئی اس معاملے میں کیوں داخل ہوئی،انہوں نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا کہ آخر ’’کس سیارے پر‘‘ کسی نے ایسی پالیسی تجویز کی
کاش پٹیل نے وضاحت کی کہ پالیسی میں تبدیلی کا مقصد ایسے افراد کو خودکار طور پر نااہل قرار دینے سے روکنا ہے جو انسانی اسمگلنگ یا جنسی استحصال کا شکار ہونے کے باعث ایسے حالات میں پھنسے ہوں،ایف بی آئی کے مطابق محض کسی واقعے میں ملوث ہونے کی بنیاد پر امیدوار کو مسترد کرنے کے بجائے اس کے حالات اور پس منظر کو بھی دیکھا جانا چاہیے
کینیڈی نے تاہم پالیسی کی منطق پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ایف بی آئی میں نئے ایجنٹوں کی بھرتی کے لیے کردار، دیانت داری اور پیشہ ورانہ معیار انتہائی اہم ہیں،سماعت میں اس غیر معمولی پالیسی تبدیلی نے امریکی قانون سازوں کی جانب سے ایف بی آئی کے موجودہ بھرتی اور جانچ کے معیار پر بھی توجہ مرکوز کردی ہے

قومی خبریں سے مزید