تین ماہ بعد مچ مک کونل سینیٹ واپس پہنچ گئے، صحت کے مسائل کے بعد پہلی ووٹنگ
واشنگٹن: ری پبلکن سینیٹر مچ مک کونل تقریباً تین ماہ کی غیرحاضری کے بعد پیر کو امریکی سینیٹ واپس پہنچ گئے اور جون میں گرنے کے بعد پہلی مرتبہ سینیٹ میں ووٹ دیا،84 سالہ مک کونل وہیل چیئر پر سینیٹ چیمبر پہنچے اور ایک عدالتی نامزدگی پر ووٹ دیا
مک کونل جون میں واشنگٹن میں اپنے گھر پر گرنے کے بعد ہسپتال منتقل ہوئے تھے،ان کے مطابق وہ اس حادثے میں کچھ دیر کے لیے بے ہوش بھی ہوئے تھے، جبکہ ہسپتال میں انہیں نمونیا کا علاج بھی کروانا پڑا،بعد ازاں انہوں نے بحالی مرکز میں کئی ہفتے گزارے اور اگست کے اوائل میں گھر واپس آکر جسمانی بحالی کا سلسلہ جاری رکھا
سینیٹ واپسی پر مک کونل نے کہا کہ ان کی صحت ابھی مکمل طور پر بحال نہیں ہوئی، تاہم وہ اہم ووٹنگ میں شرکت کی کوشش کریں گے،انہوں نے زرعی قانون سازی، نیٹو کے ساتھ امریکی تعلقات اور یوکرین کے لیے امریکی حمایت سمیت بعض معاملات پر کام کرنے کا ارادہ ظاہر کیا
مک کونل نے 2025 میں اعلان کیا تھا کہ وہ 2026 کے وسط مدتی انتخابات کے بعد سینیٹ سے ریٹائر ہو جائیں گے،ان کی موجودہ مدت جنوری 2027 میں ختم ہوگی





