اوہائیو کی گورنر امیدوار ایمی ایکٹن پر مسلح شخص کا حملہ، امیدوار محفوظ رہیں

اوہائیو کی گورنر امیدوار ایمی ایکٹن پر مسلح شخص کا حملہ، امیدوار محفوظ رہیں

اوہائیو میں ڈیموکریٹک جماعت کی گورنر امیدوار ایمی ایکٹن پر انتخابی مہم کے دوران مسلح شخص نے حملہ کرنے کی کوشش کی، تاہم وہ محفوظ رہیں، واقعہ اتوار کو ینگ ٹاؤن کے قریب کین فیلڈ میلے میں پیش آیا، جہاں 38 سالہ پیٹرک ہاوس نے ہجوم کو دھکیلتے ہوئے ایکٹن کی جانب بڑھنے کی کوشش کی اور کئی افراد کو گرا دیا
اوہائیو اسٹیٹ ہائی وے پٹرول کے مطابق ہاوس کے پاس دو پستول اور ایک برقی جھٹکا دینے والا آلہ تھا، جبکہ مقامی شیرف کے دفتر کے مطابق گرفتاری کے بعد اس کے قبضے سے دو ہینڈگن اور پیتل کے مکے بھی برآمد ہوئے،تاہم حکام نے واضح کیا کہ ہتھیار نکالے یا لہرائے نہیں گئے تھے،پولیس نے اسے گرفتار کرکے مہوننگ کاؤنٹی جیل منتقل کر دیا، جہاں اس پر بدنظمی اور حملے کے 2 الزامات عائد کیے گئے ہیں
حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے محرکات کی تحقیقات جاری ہیں،ایکٹن کے مدمقابل ریپبلکن امیدوار وویک راماسوامی کی انتخابی مہم سمیت دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے سیاسی تقریبات میں تشدد کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے واقعے کی مذمت کی ہے

قومی خبریں سے مزید