جارجیا میں ریپبلکنز کی سینیٹ مہم بحران کا شکار، مائیک کولنز کی انتخابی مہم شدید دباؤ میں
جارجیا میں ریپبلکن پارٹی کی سینیٹ مہم کو مسلسل تنازعات، کمزور مالی کارکردگی اور رائے عامہ کے جائزوں میں پیچھے رہنے کے باعث شدید مشکلات کا سامنا ہے،ریپبلکن امیدوار مائیک کولنز کو ڈیموکریٹ سینیٹر جان اوسوف کے خلاف اہم مقابلے میں پارٹی کے اندر ہی بڑھتی ہوئی تشویش کا سامنا ہے
کولنز کی مہم کے آغاز ہی میں ایک نمایاں ہجے کی غلطی سے لے کر اخلاقی تحقیقات اور ان کے خاندان سے متعلق متنازعہ سوشل میڈیا مواد تک کئی معاملات سامنے آ چکے ہیں،مالی اعتبار سے بھی دونوں مہمات کے درمیان بڑا فرق ہے،دستیاب رپورٹ کے مطابق کولنز نے تقریباً 7.4 ملین ڈالر جمع کیے، جبکہ اوسوف کی مہم نے تقریباً 98 ملین ڈالر حاصل کیے ہیں
تازہ رائے عامہ کے جائزوں میں بھی اوسوف کو برتری حاصل ہے، جبکہ ریپبلکن حکمتِ عملی سازوں میں یہ تشویش بڑھ رہی ہے کہ سینیٹ کی یہ کمزور مہم ریاست میں دیگر ریپبلکن امیدواروں کو بھی متاثر کر سکتی ہے،کولنز نے جون میں ریپبلکن جماعت کا امیدوار بننے کے لیے پرائمری مرحلے کا انتخابی مقابلہ جیتا تھا اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت بھی حاصل کی تھی
جارجیا کی سینیٹ نشست قومی سطح پر بھی اہم ہے کیونکہ 2026 کے انتخابات میں سینیٹ کے مجموعی کنٹرول کے لیے کئی سخت مقابلے ہو رہے ہیں اور جارجیا ان اہم ریاستوں میں شامل ہے





