امریکی ایوانِ نمائندگان نے خواتین عملے کو ہراساں کرنے اور نامناسب رویے پر ریپبلکن رکن چک ایڈورڈز کی سرزنش کر دی

امریکی ایوانِ نمائندگان نے خواتین عملے کو ہراساں کرنے اور نامناسب رویے پر ریپبلکن رکن چک ایڈورڈز کی سرزنش کر دی

امریکی ایوانِ نمائندگان نے منگل کو شمالی کیرولائنا سے ریپبلکن رکنِ ایوان چک ایڈورڈز کے خلاف 413 کے مقابلے میں 2 ووٹوں سے سرزنش کی قرارداد منظور کر لی،ان پر اپنے دفتر میں کام کرنے والی 2 خواتین ملازمین کے ساتھ نامناسب رویے اور ہراساں کرنے کے الزامات کی تحقیقات میں شواہد سامنے آئے تھے
ووٹنگ کے بعد چک ایڈورڈز ایوان کے مرکزی حصے میں کھڑے ہوئے اور سرزنش کی قرارداد کا متن پڑھا جاتا رہا
ایوان کی اخلاقیات کمیٹی کی جانب سے رواں موسم گرما میں جاری کی گئی ایک طویل تحقیقات میں یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ اس بات کے ’’واضح اور خاطر خواہ شواہد‘‘ موجود ہیں کہ ایڈورڈز نے اپنے دفتر میں ایک ’’دشوار اور مخالفانہ کام کا ماحول‘‘ پیدا کیا
تحقیقات کے مطابق ایڈورڈز نے اپنی 2 نوجوان خواتین ملازمین کو ایک ہزار ڈالر سے زائد مالیت کے زیورات، لاس ویگاس کا سفر، مہنگے برانڈز کے ہینڈ بیگ، بندوقیں، جوتے، پھول، لیپ ٹاپ، موبائل فون، کچن ایڈ مکسر، روبوٹک ویکیوم کلینر، چھٹیاں، تقریبات کے ٹکٹ اور انفرادی عشائیوں سمیت متعدد تحائف دیے
اخلاقیات کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق ایک موقع پر ایڈورڈز نے ایوان میں ہونے والی ووٹنگ میں شرکت بھی نہیں کی اور اس کے بجائے ایک خاتون ملازم کے ساتھ کرسمس ٹری سجانے چلے گئے
یہ سرزنش کسی رکنِ کانگریس کے خلاف ایوان کی جانب سے دی جانے والی ایک باقاعدہ تادیبی کارروائی ہے، تاہم یہ رکنیت ختم کرنے کے مقابلے میں نسبتاً کم سخت اقدام سمجھا جاتا ہے

قومی خبریں سے مزید