کیا ڈیموکریٹس عبدالصید کو انتخاب ہروانا چاہتے ہیں ؟
برنی سینڈرز کے اس بیان کے بعد کہ ڈیموکریٹک پارٹی کے کچھ ارکان چاہتے ہیں کہ مشی گن سے سینیٹ کے امیدوار عبدالصیّد رواں موسم خزاں میں شکست سے دوچار ہوں، پارٹی کے بعض رہنماؤں نے ایک بار پھر آزاد حیثیت رکھنے والے سینیٹر سے اپنی ناراضیگی کا اظہار کیا ہے
سینیٹر برنی سینڈرز ایک مرتبہ پھر ڈیموکریٹک پارٹی کی قیادت کو سخت ناراض کر رہے ہیں
سینڈرز نے سیاسی جریدے ’’پلے بک‘‘ سے گفتگو میں کہا تھا کہ ڈیموکریٹک پارٹی کے ’’چند‘‘ روایتی یا اسٹیبلشمنٹ ارکان یہ چاہتے ہیں کہ مشی گن کے سینیٹ امیدوار عبدالصیّد الیکشن ہار جائیں،ان کے اس بیان نے ترقی پسند اور اعتدال پسند ڈیموکریٹس کے درمیان ایک مرتبہ پھر لفظی کشیدگی کو جنم دے دیا ہے
واشنگٹن اور مشی گن میں ڈیموکریٹک پارٹی کے کئی اعلیٰ سطح کے رہنما سینڈرز کے اس بیان پر سخت برہم ہیں،ڈیموکریٹک پارٹی کے ایک سینیئر رکنِ کانگریس نے سینڈرز کے تبصرے کو ’’انتہائی بدگمانی “ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر سینڈرز کو عبدالصیّد کی انتخابی مہم کے بارے میں اتنی ہی تشویش ہے تو ان کے پاس خود بھی انتخابی مہم کے لیے رقم موجود ہے اور وہ اسے خرچ کر سکتے ہیں





