Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

اوریگن : اسکول میں 5 سالہ بچے کا قتل، آخر کب تک معصوم بچوں کی جانیں بندوقوں کی نذر ہوتی رہیں گی؟

اوریگن : اسکول میں 5 سالہ بچے کا قتل، آخر کب تک معصوم بچوں کی جانیں بندوقوں کی نذر ہوتی رہیں گی؟

امریکی ریاست اوریگن کے شہر بینڈ میں سلور ریل ایلیمنٹری اسکول میں فائرنگ سے ہلاک ہونے والا 5 سالہ بچہ، امریکی اسکولوں میں 1960 کی دہائی کے بعد بڑے پیمانے پر فائرنگ کے ایسے حملوں میں ہلاک ہونے والا کم عمر ترین بچہ قرار دیا گیا ہے
میڈیا کے مطابق جمعرات کو پیش آنے والے اس واقعے میں 16 سالہ حملہ آور نے 5، 8 اور 11 سال کے تین بچوں اور ایک استاد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا،فائرنگ سے ایک 7 سالہ طالب علم اور 54 سالہ استاد شدید زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے
جمعہ کو اہل خانہ نے تصدیق کی کہ ہلاک ہونے والے سب سے کم عمر بچے کا نام روم سمر (Rhoam Summer) تھا
آئیڈاہو اسٹیٹ یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈیوڈ ریڈمین، جو 1966 سے امریکی اسکولوں میں فائرنگ کے واقعات کا ریکارڈ رکھنے والے ڈیٹا بیس کے بانی ہیں، کے مطابق 5 سالہ بچہ اسکول میں دانستہ طور پر کیے گئے بڑے پیمانے پر فائرنگ کے حملے میں ہلاک ہونے والا کم عمر ترین فرد ہے۔

قومی خبریں سے مزید