سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، مسوری میں ریپبلکنز کا نیا انتخابی نقشہ حتمی طور پر روک دیا گیا
واشنگٹن: امریکی سپریم کورٹ نے جمعہ کے روز مسوری میں ریپبلکنز کی جانب سے 2026 کے وسط مدتی انتخابات کے لیے نیا کانگریسی انتخابی نقشہ نافذ کرنے کی کوشش تیسری مرتبہ روک دی،عدالت نے اپیل کورٹ کے اس فیصلے کو مؤثر ہونے سے روک دیا جس کے ذریعے 2025 میں تیار کیے گئے نئے انتخابی نقشے کو دوبارہ بحال کرنے کی کوشش کی گئی تھی
یہ معاملہ اس سے قبل بھی دو مرتبہ سپریم کورٹ کے سامنے آچکا ہے،اس کے علاوہ مسوری سپریم کورٹ بھی ریپبلکنز کے مؤقف کے خلاف فیصلہ دے چکی ہے،تازہ فیصلے میں امریکی سپریم کورٹ کے کسی جج نے اختلافی رائے نہیں دی
یہ فیصلہ ایسے وقت میں آیا ہے جب 2026 کے وسط مدتی انتخابات کا انتخابی عمل شروع ہوچکا ہے اور مسوری میں کانگریسی نشستوں کی حد بندی کا معاملہ انتخابی سیاست میں اہم قانونی تنازع بن چکا ہے






