Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

کمبوڈیا سے تین جمہوریت پسند کارکنوں کی مبینہ سرحد پار اغوا کے بعد ویتنام میں گرفتاری، اقوام متحدہ نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دے دیا

اقوام متحدہ کے 11 ماہرین نے ویتنام میں تین جمہوریت پسند کارکنوں کی گرفتاری اور حراست پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے مبینہ سرحد پار اغوا قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ اقدام بین الاقوامی انسانی حقوق کے قوانین کی خلاف ورزی ہے
گرفتار افراد میں آسٹریلوی شہریت رکھنے والے ٹران ہیپ، ناروے کی شہریت رکھنے والے نگوین ڈک تھوان اور ویتنامی شہری تھائی کونگ ترونگ سون شامل ہیں،تینوں کارکن 18 ستمبر کو کمبوڈیا سے لاپتا ہوگئے تھے، جس کے بعد ان کی ویتنام میں حراست اور دہشت گردی کے الزامات کے تحت مقدمات کا انکشاف ہوا
اقوام متحدہ کے 11 ماہرین نے جمعرات کو جاری بیان میں کہا کہ کمبوڈیا سے مبینہ طور پر اٹھائے جانے اور ویتنام میں حراست میں رکھے جانے کا معاملہ انتہائی تشویشناک ہے،ان کے مطابق یہ کارروائی من مانے حراست، جبری گمشدگی، تشدد اور غیر انسانی یا توہین آمیز سلوک کے خلاف بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کے زمرے میں آسکتی ہے
اقوام متحدہ کے ماہرین نے تینوں افراد کے دوران حراست بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ، قانونی معاونت اور مناسب سلوک یقینی بنانے پر زور دیا ہے،اس معاملے نے ویتنام میں سیاسی مخالفین اور جمہوریت کے حامی کارکنوں کے خلاف کارروائیوں اور خطے میں انسانی حقوق کی صورتحال پر ایک بار پھر بین الاقوامی تشویش بڑھا دی ہے

قومی خبریں سے مزید