Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

چینی اے آئی کمپنی MiniMax پر ڈیٹا سکیورٹی کا سنگین سوال، خفیہ معلومات غیر متعلقہ افراد کی دسترس میں آنے کا انکشاف

چینی اے آئی کمپنی MiniMax پر ڈیٹا سکیورٹی کا سنگین سوال، خفیہ معلومات غیر متعلقہ افراد کی دسترس میں آنے کا انکشاف

چین کی مصنوعی ذہانت (AI) کمپنی MiniMax کو ڈیٹا سکیورٹی کے سنگین خدشات کا سامنا ہے،سائبر سکیورٹی محقق کے مطابق کمپنی کو فراہم کی گئی حساس اور خفیہ معلومات تک نامعلوم افراد نے رسائی حاصل کی، حالانکہ صارفین نے اپنے ڈیٹا کو محفوظ رکھنے اور اسے ذخیرہ نہ کرنے کی درخواستیں بھی کی تھیں
امریکی سائبر سکیورٹی کمپنی Dragos کے چیف ریسرچ افسر ایچ ڈی مور (HD Moore) نے تحقیق کے دوران MiniMax کی شناخت اس چینی اے آئی کمپنی کے طور پر کی جس کے ڈیٹا سکیورٹی نظام میں پہلے بھی مشکوک سرگرمیوں کی نشاندہی ہوئی تھی،19 نومبر کو شائع ہونے والی تحقیق میں انکشاف کیا گیا تھا کہ اے آئی سروسز کو فراہم کردہ درخواستوں میں شامل نجی ویب لنکس بعد میں غیر مجاز افراد کی جانب سے کھولے گئے
مور کے مطابق MiniMax کو بھیجی گئی ایک خفیہ لنک بعد میں چین کے بائٹ ڈانس کے تیار کردہ پیغام رسانی پلیٹ فارم Feishu کے ایک چیٹ چینل میں سامنے آئی، جہاں اسے کئی ہفتوں بعد دیکھا گیا،اس لنک کو بیجنگ اور شنگھائی میں موجود ڈیوائسز سے کھولا گیا
محققین نے ماسکو کے علاقے سے بھی غیر معمولی انٹرنیٹ سرگرمی کا سراغ لگایا، جس میں MiniMax کو فراہم کردہ لنکس تک رسائی کی کوششیں سامنے آئیں، تاہم ان سرگرمیوں کے ذمہ دار افراد کی شناخت اور ان کے مقاصد کی حتمی تصدیق نہیں ہوسکی
اے آئی کلاؤڈ سروس فراہم کرنے والے ادارے Atlas Cloud نے اپنے صارفین کو خبردار کیا ہے کہ MiniMax کو بھیجی گئی حساس معلومات کو ممکنہ طور پر افشا شدہ ڈیٹا تصور کیا جائے اور احتیاط برتی جائے
یہ واقعہ اے آئی پلیٹ فارمز پر کاروباری دستاویزات، خفیہ کوڈ، ذاتی معلومات اور حساس ڈیٹا فراہم کرنے کے بڑھتے ہوئے رجحان کے درمیان ڈیٹا تحفظ اور صارفین کی رازداری کے حوالے سے نئے خدشات پیدا کرتا ہے،اگر صارفین کی جانب سے ڈیٹا محفوظ رکھنے کی درخواستوں کے باوجود نجی لنکس غیر متعلقہ افراد تک پہنچ سکتے ہیں تو اے آئی کمپنیوں کے سکیورٹی انتظامات اور معلومات کی حفاظت کے دعووں پر سوالات اٹھنا ناگزیر ہے

قومی خبریں سے مزید