Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

مسیسیپی کے ساحل کے قریب طیارہ سمندر میں گر کر تباہ، دو بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

مسیسیپی کے ساحل کے قریب طیارہ سمندر میں گر کر تباہ، دو بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

مسیسیپی:ریاست مسیسیپی کے ساحل کے قریب ایک چھوٹا طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں دو بچوں سمیت طیارے میں سوار تمام 6 افراد ہلاک ہوگئے
امریکی کوسٹ گارڈ کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ سنگل انجن سیسنا 210 تھا،طیارہ مسیسیپی کے علاقے ہارن آئی لینڈ سے تقریباً 2 میل شمال مشرق میں سمندر میں گرا
کوسٹ گارڈ نے کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے بعد تمام 6 افراد کی لاشیں برآمد کرلیں،تلاش کے اس آپریشن میں کوسٹ گارڈ کی فضائی اور سمندری ٹیموں کے علاوہ امریکی فضائیہ، ایف بی آئی اور مقامی شہری و کاؤنٹی اداروں کے امدادی اہلکاروں نے بھی حصہ لیا
حکام کے مطابق تقریباً 4 گھنٹے تک جاری رہنے والی تلاش کے دوران ریاستی محکمہ بحری وسائل کے غوطہ خوروں نے طیارے کے ملبے کے اندر سے تمام متاثرین کی لاشیں تلاش کیں
کوسٹ گارڈ کے سرچ اینڈ ریسکیو کوآرڈینیٹر کمانڈر ٹریور بلاؤنٹ نے واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی دل خراش انجام ہے اور ان کی ہمدردیاں ان خاندانوں اور عزیزوں کے ساتھ ہیں جو اس ناقابل تصور نقصان سے دوچار ہوئے ہیں
تاحال حادثے کی وجہ سامنے نہیں آئی اور حکام کی جانب سے تحقیقات کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں
طیارے میں چار بالغ افراد اور دو بچے جو لڑکے تھے اور جن
کی عمریں 8 اور 10 سال تھیں، سوار تھے
طیارہ نیو اورلینز کے لیک فرنٹ ایئرپورٹ سے فلوریڈا کے شہر فورٹ مائرز کے پیج فیلڈ ایئرپورٹ جا رہا تھا
ابتدائی اطلاعات کے مطابق،سفر کرنے والے افراد کا تعلق ایک خاندان سے ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے،تاہم تمام چھ افراد کے باہمی رشتوں اور شناخت کی سرکاری تصدیق ابھی سامنے نہیں آئی۔
امریکی حکام کے مطابق طیارے کا رابطہ تقریباً 3:45 بجے دوپہر منقطع ہوا،بعد ازاں غوطہ خوروں نے چار گھنٹے کی تلاش کے بعد تمام چھ افراد کی لاشیں طیارے کے اندر سے برآمد کرلیں
ابھی تک مرنے والوں کے نام، بالغ افراد کی عمریں اور بچوں کے والدین سے متعلق مصدقہ تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں

قومی خبریں سے مزید