مجرموں کا پیچھا کرنا ہی اسکا اوڑھنا بچھونا بن چکا تھا ، یوں وہ ریٹائرڈ ہو کر بھی ریٹائرڈ نہ ہوسکی، ایک ایف بی آئ کی ایجنٹ کی حیران کنُ کہانی
واشنگٹن: ایف بی آئی کی سابق ایجنٹ جین کولنز نے 30 سال تک امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے میں خدمات انجام دیں، لیکن ایک ایسا مقدمہ بھی تھا جسے وہ ریٹائرمنٹ کے بعد بھی فراموش نہ کر سکیں،یہ کیس مائیکل ڈونوون اور اس کے شوہر رچرڈ مور سے متعلق تھا، جن پر تارکین وطن کو دھوکا دینے کے الزامات عائد کیے گئے تھے
بی بی سی کے مطابق، ڈونوون ایک سابق وزیر، ملٹی ملینئر اور فراڈ کے الزامات کا سامنا کرنے والا شخص تھا،وہ طویل عرصے تک کولنز کی تحقیقات کا مرکز رہا،میڈیا اور ریڈیو پروگراموں میں وہ تارکین وطن کے حقوق، نسل پرستی کے خلاف جدوجہد اور عدالتی اصلاحات سمیت مختلف سماجی معاملات پر ترجمان کے طور پر بھی سامنے آتا رہا
ڈونوون اور اس کے شوہر رچرڈ مور ریاست ورجینیا کے آگسٹا کاؤنٹی میں رہتے تھے، جہاں ان کی کمپنی لبرے بائی نیکسس (Libre by Nexus) بھی کام کر رہی تھی،اس کمپنی نے امریکی امیگریشن حراستی مراکز سے رہائی حاصل کرنے کے خواہش مند تارکین وطن سے 200 ملین ڈالر سے زیادہ رقم کمائی تھی،تاہم حکومتی نگران اداروں نے کمپنی کے کاروباری طریقوں کو دھوکا دہی قرار دیا
کولنز نے 2016 سے 2021 میں اپنی ریٹائرمنٹ تک نیکسس کے معاملات کی تحقیقات کیں،ان کے نزدیک یہ وہ ملزمان تھے جو قانون کی گرفت سے نکل گئے تھے،کمپنی پر حراست میں موجود تارکین وطن کو دھوکا دینے کے الزام میں 811 ملین ڈالر جرمانہ عائد کیا گیا، لیکن بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق جرمانے کے باوجود مبینہ فراڈ کا سلسلہ بند نہیں ہوا
تقریباً 6 سال کی تحقیقات کے بعد بھی ڈونوون اور مور کے خلاف وفاقی سطح پر صرف ایک فوجداری الزام عائد کیا گیا تھا






