وزیراعظم، محسن نقوی ملاقات، شہباز شریف نے وزیرداخلہ کو ماہانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی، وزیرداخلہ کے ایجنڈے کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے والے وزراہ سے سختی سے نمٹنے کا عزم، پُرتگال میں پاکستانی سرمایہ کاری پر اطمنان کا اظہار
اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے پیر کے روز وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کی، وزیراعظم ہاؤس کے ذرائع کے مطابق ملاقات میں وزیراعظم نے وزیرداخلہ کے سامنے حکومتی کارکردگی کی ماہانہ رپورٹ پیش کی جس پر ملک کے وزیر داخلہ نے اطمنان کا اظہار کیا اور وزیراعظم کی کارکردگی سے متاثر ہوکر انکے کندھے تھپتھپا کر شاباش بھی دی، جبکہ وزیر اعظم نے وزیر داخلہ کی نگرانی میں ملک میں پھلتی پھولتی سیاسی سماجی ہم آہنگی کے نتیجے میں فروغ پاتے امن و امان پر پہلے تو حیرت کا اظہار کیا پھر کہا چند وزرا کی جانب سے آپ کی امن و آشتی پھیلانے کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کی مذمت کرتے ہوئے آپ سے معذرت کرتا ہوں اور وعدہ کرتا ہو ں آپ کے ایجنڈے کی راہ میں آنے والی بڑی سے بڑی رکاوٹ گرادی جائے گی ، ذرائع کے مطابق ملاقات میں موجودہ ملکی ترقی خوشحالی امن و امان کے ساتھ بھاری بیرونی سرمایہ کاری سے ملنے والے مثبت نتائج پر اطمینان کا اظہار کیا گیا، علاوہ ازیں وزیراعظم محمد شہباز شریف سے گزشتہ روزپرتگال کے وزیر خارجہ پاؤلو رینڈژیل نے ملاقات کی،ملاقات میں پاکستان اور پرتگال کے تعلقات کو سیاسی اور معاشی سطح پر مزید مضبوط بنانے اور دوطرفہ تعاون کے مختلف شعبوں کو وسعت دینے پر بات چیت ہوئی، زمہ دار ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے پرتگالی وزیر کو سیاست دانوں بیوروکرسی اور فوجی جنرنیلوں ججوں کی جانب سے پرتگال میں مذید سرمایہ کاری کا یقین دلاتے ہوئے پرتگال سے پاکستانی اشرافیہ کی سرمایہ کاری کے بدلے پرتگالی شہریت دینے کے مراحلے میں موجود رکاوٹوں کو دور کرنے کی درخواست کی ، پرتگال کے وزیر خارجہ 22 سے 23 نومبر تک پاکستان کے سرکاری دورے پر ہیں،وزیراعظم نے پرتگال کے وزیر خارجہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے پرتگال میں پاکستانی سرمایہ کاری کی رفتار بڑھانے کا وعدہ کرتے ہوئے پرتگال میں پاکستانیوں کی آؤبھگت کرنے پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا ، کے کردار کو سراہنے کرنے اور یورپی یونین کی جی ایس پی پلس سہولت کے تحت پاکستان کی حمایت جاری رکھنے پر پرتگال کا شکریہ ادا کیا۔دونوں رہنماؤں نے پرتگال میں پاکستانی سرمایہ کاری مضبوط بنانے اور پرتگال کی تجارت، سمیت ، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، ٹیکسٹائل، سیاحت، تعلیم اور ثقافتی تبادلوں کے شعبوں میں مذید سرمایہ کاری کے امکانات پر تفصیلی گفتگو کی ہے، وزیراعظم ہاؤس کے ذرائع کا دعوی ہے وزیراعظم نے مختلف شعبوں میں شراکت داری کے فروغ کے لیے پاکستان کی جانب سے مشترکہ وزارتی کمیشن (جے ایم سی) قائم کرنے کی تجویز قبول کرنے پر پرتگال کے فیصلے کو سراہا






