Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ریاضی کا ڈیڑھ صدی پرانا معمہ حل ہونے کا دعویٰ، کلاڈ اے آئی کی مدد سے ریمن مفروضے کا ممکنہ ثبوت سامنے آگیا

ریاضی کا ڈیڑھ صدی پرانا معمہ حل ہونے کا دعویٰ، کلاڈ اے آئی کی مدد سے ریمن مفروضے کا ممکنہ ثبوت سامنے آگیا
ریاضی کی دنیا میں گزشتہ 165 برس سے حل طلب ایک اہم مسئلے، ریمن مفروضے (Riemann Hypothesis) کو حل کرنے کا دعویٰ سامنے آیا ہے،مصنوعی ذہانت کی کمپنی اینتھروپک سے وابستہ ایک ریاضی دان کا کہنا ہے کہ انہوں نے کمپنی کے اے آئی ماڈل کلاڈ (Claude) کی مدد سے اس پیچیدہ ریاضیاتی مسئلے کا ثبوت تیار کیا ہے
ریمن مفروضہ 1859 میں جرمن ریاضی دان برنہارڈ ریمن نے پیش کیا تھا،اس کا تعلق بنیادی اعداد (Prime Numbers) کی تقسیم اور ان کے درمیان پائے جانے والے ریاضیاتی تعلق سے ہے،یہ ریاضی کے اہم ترین غیر حل شدہ مسائل میں شمار ہوتا ہے اور اس کا درست ثبوت ریاضی کے کئی شعبوں میں نئی پیش رفت کا راستہ کھول سکتا ہے
رپورٹ کے مطابق کلاڈ اے آئی کی مدد سے تیار کیے گئے مجوزہ ثبوت کے ابتدائی جائزے میں بعض مثبت نتائج سامنے آئے ہیں، تاہم ریاضی دان ابھی اس کی تفصیلی جانچ کر رہے ہیں،اس لیے فی الحال یہ کہنا درست نہیں ہوگا کہ ریمن مفروضہ باضابطہ طور پر حل ہو چکا ہے
اگر ماہرین اس ثبوت کی مکمل تصدیق کر دیتے ہیں تو یہ ریاضی کی تاریخ میں ایک غیر معمولی پیش رفت ہوگی اور سائنسی تحقیق میں مصنوعی ذہانت کے کردار کے حوالے سے بھی ایک اہم سنگ میل ثابت ہو سکتی ہے

قومی خبریں سے مزید