Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ریپبلکنز نے تین دہائیوں میں ٹیکساس کی عدالتوں کو اپنی سیاسی سوچ کے مطابق ڈھالا، ایک انتخابی کامیابی نے نقشہ بدل دیا،ریاستی سپریم کورٹ کے مولوی چیف جسٹس کو ہم جنس پرسٹ جج تبدیل کرے گی

ریپبلکنز نے تین دہائیوں میں ٹیکساس کی عدالتوں کو اپنی سیاسی سوچ کے مطابق ڈھالا، ایک انتخابی کامیابی نے نقشہ بدل دیا،ریاستی سپریم کورٹ کے مولوی چیف جسٹس کو ہم جنس پرسٹ جج تبدیل کرے گی

ٹیکساس: ریاست ٹیکساس میں ریپبلکن پارٹی نے گزشتہ تین دہائیوں کے دوران اعلیٰ عدالتوں میں اپنی پسند کے جج تعینات کرکے عدالتی نظام کو قدامت پسند نظریات کے مطابق ڈھالنے کی طویل کوشش کی، لیکن حالیہ انتخابات میں ڈیموکریٹس کی کامیابی نے اس منصوبے کو بڑا دھچکا پہنچایا ہے،ریاست کے تمام اہم ریاست گیر انتخابی عہدوں پر ڈیموکریٹس کی کامیابی کے ساتھ عدالتی نظام میں بھی نمایاں تبدیلیاں سامنے آئی ہیں
ٹیکساس ٹریبیون کے مطابق گورنر گریگ ایبٹ نے اپنی پسند کے ججوں کی تقرریوں کے ذریعے ٹیکساس سپریم کورٹ کی تشکیل پر اثرانداز ہونے کی کوشش کی،اسی طرح اٹارنی جنرل کین پیکسٹن نے پرائمری انتخابات میں اپنے مخالف ججوں کے خلاف امیدواروں کی حمایت کرکے ریاست کی فوجداری اپیلوں کی عدالت کا توازن تبدیل کیا،ان ججوں میں وہ بھی شامل تھے جنہوں نے ماضی میں پیکسٹن کے خلاف فیصلے دیے تھے
ریاستی قانون سازوں نے ایک نئی اپیلیٹ عدالت بھی قائم کی، جس میں ریپبلکن ججوں کو تعینات کیا گیا تاکہ ریاستی قوانین کو عدالت میں چیلنج کیے جانے والے مقدمات کی سماعت کی جا سکے،اس طرح ریپبلکن قیادت نے عدالتی نظام میں اپنی گرفت مضبوط کرنے کے لیے تقرریوں، انتخابی حمایت اور قانون سازی سمیت مختلف طریقے اختیار کیے
اخبار کے مطابق وفاقی عدالتوں میں بھی قدامت پسند رجحانات کے بڑھنے کے باعث ٹیکساس کے ریپبلکن رہنماؤں کو توقع تھی کہ مستقبل میں ریاستی قوانین کے دفاع کے لیے انہیں شاید ہی کسی لبرل جج کے سامنے اپنا مؤقف پیش کرنا پڑے،تاہم حالیہ انتخابات میں ڈیموکریٹس کی کامیابی نے اس طویل المدتی حکمت عملی کو متاثر کر دیا ہے
انتخابی نتائج کے مطابق ٹیکساس سپریم کورٹ کے چار جج اپنی نشستیں ہار گئے، جن میں چیف جسٹس بھی شامل ہیں،ان کی جگہ عدالت کی سربراہی کرنے والی پہلی خاتون اور پہلی کھلے عام ہم جنس پرست شخصیت کو منتخب کیا جائے گا،اس تبدیلی کے نتیجے میں ریاست کی اعلیٰ ترین عدالت کی قیادت پہلی مرتبہ ایک نئے تاریخی مرحلے میں داخل ہوگی
ڈیموکریٹس نے فوجداری اپیلوں کی عدالت میں بھی تین نشستیں حاصل کیں، جس سے عدالتی نظام میں پارٹیوں کے درمیان طاقت کا توازن تبدیل ہوا ہے،یوں ٹیکساس کے ووٹروں نے صرف ریاستی حکومت کی سیاسی قیادت ہی نہیں بدلی بلکہ ان عدالتوں کی تشکیل پر بھی اثر ڈالا ہے جنہیں ریپبلکن جماعت کئی دہائیوں سے اپنے سیاسی اور نظریاتی منصوبے کا اہم حصہ بناتی رہی تھی

قومی خبریں سے مزید