Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

مڈٹرم انتخابات میں شکست کے بعد ریپبلکن ارکان کانگریس ٹرمپ سے دور ہونے لگے، رکن کانگریس ریان زنکے کا اعتراف

مڈٹرم انتخابات میں شکست کے بعد ریپبلکن ارکان کانگریس ٹرمپ سے دور ہونے لگے، رکن کانگریس ریان زنکے کا اعتراف

واشنگٹن: ریپبلکن رکن کانگریس ریان زنکے نے کہا ہے کہ مڈٹرم انتخابات میں کانگریس کا کنٹرول کھونے کے بعد ریپبلکن ارکان صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے آگے بڑھنے اور اپنی سیاسی سمت تبدیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں
مونٹانا سے تعلق رکھنے والے ریپبلکن رکن کانگریس نے جمعرات کی شام نیوز نیشن کے پروگرام ’’دی ہِل‘‘ میں میزبان بلیک برمن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریپبلکن ارکان آگے بڑھ رہے ہیں، تاہم اس میں کوئی شک نہیں کہ صدر ٹرمپ نے انہیں سیاسی نقصان سے کچھ حد تک بچایا بھی ہے
زنکے نے مزید کہا کہ ٹرمپ کے دور میں ہونے والے بعض نقصانات بظاہر سامنے آنے والے نقصان سے کہیں زیادہ گہرے تھے، تاہم ڈونلڈ ٹرمپ اب بھی ایک غیر معمولی سیاسی طاقت رکھتے ہیں
مڈٹرم انتخابات میں کامیابی کے بعد ڈیموکریٹس جنوری میں کانگریس کے دونوں ایوانوں میں اکثریت حاصل کرنے جا رہے ہیں،اس تبدیلی کے نتیجے میں صدر ٹرمپ کو اپنی مدت صدارت کے بقیہ حصے میں ڈیموکریٹک قیادت کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا، کیونکہ کانگریس میں اکثریت کھونے کے بعد ان کے لیے حکومتی ایجنڈے کو آگے بڑھانا مشکل ہو جائے گا
ریان زنکے صدر ٹرمپ کی پہلی انتظامیہ میں وزیر داخلہ رہ چکے ہیں،انہوں نے رواں سال کانگریس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا اور اس کی وجہ مسلسل طبی علاج اور طبی مراحل کو قرار دیا تھا
تاہم زنکے نے صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ان کے نزدیک ٹرمپ کی پالیسیاں درست ہیں

قومی خبریں سے مزید