Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

چین کو اینویڈیا کے اے آئی چپس کی غیر قانونی ترسیل پر سینیٹر ٹام کاٹن کا الزام، کامرس سیکریٹری کو ایک سال سے خبردار کرتا رہا

چین کو اینویڈیا کے اے آئی چپس کی غیر قانونی ترسیل پر سینیٹر ٹام کاٹن کا الزام، کامرس سیکریٹری کو ایک سال سے خبردار کرتا رہا

واشنگٹن: سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین اور چین مخالف سخت مؤقف رکھنے والے ریپبلکن سینیٹر ٹام کاٹن نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکی کامرس سیکریٹری ہاورڈ لٹنک نے چین کو مصنوعی ذہانت کے جدید چپس کی اسمگلنگ کے خطرے سے متعلق ان کی متعدد تنبیہات کو نظرانداز کیا، جس کے نتیجے میں اب امریکی قومی سلامتی کے حوالے سے سنگین خدشات پیدا ہو گئے ہیں
سینیٹر ٹام کاٹن نے کہا کہ وہ ایک سال سے زائد عرصے تک ہاورڈ لٹنک اور ان کے ماتحت حکام کو ان کمپنیوں کے بارے میں خطوط اور اننتباہ بھیجتے رہے جن پر شبہ تھا کہ وہ اینویڈیا کے اے آئی چپس چین منتقل کرنے میں ملوث ہیں، لیکن ایسی تنبیہ پر مناسب توجہ نہیں دی گئی
وال اسٹریٹ جرنل کو انٹرویو دیتے ہوئے کاٹن نے کہا کہ اگر ہاورڈ لٹنک ان کی حمایت چاہتے تھے تو انہیں چین کی کمیونسٹ حکومت سے منسلک مبینہ فرنٹ کمپنیوں کے بارے میں ان کے متعدد خطوط کا جواب دینا چاہیے تھا اور چین کے خطرات کو زیادہ سنجیدگی سے لینا چاہیے تھا
انہوں نے ہاورڈ لٹنک کی برطرفی یا استعفےٰ کا مطالبہ کرنے سے گریز کیا، تاہم ان کی حمایت کرنے سے بھی انکار کردیا، جس سے اس معاملے پر ریپبلکن حلقوں میں بھی تشویش کا اظہار سامنے آیا ہے
کاٹن کے مطابق، ان کمپنیوں میں میگاسپیڈ (Megaspeed) بھی شامل تھی، جس کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ اینویڈیا کے چپس چین منتقل کرنے میں کردار ادا کر رہی تھی،میگاسپیڈ میں ایلس ہوانگ نامی خاتون ایک اعلیٰ عہدے پر فائز رہی تھیں، جن پر چینی انٹیلی جنس سے تعلق رکھنے کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے،وہ اینویڈیا کے سابق چیف ایگزیکٹو جینسن ہوانگ کے ساتھ مبینہ تعلقات کے حوالے سے بھی خبروں میں رہی ہیں۔
اس معاملے نے امریکی حکومت میں جدید اے آئی ٹیکنالوجی کی چین منتقلی روکنے، برآمدی پابندیوں پر عمل درآمد اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے کامرس ڈپارٹمنٹ کی نگرانی پر نئے سوالات اٹھا دیے ہیں

قومی خبریں سے مزید