Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ایران کے سرحدی علاقوں میں مسلح باغی گروہوں کی کارروائیاں تیز، تہران کی حکومت کے لیے نیا چیلنج

ایران کے سرحدی علاقوں میں مسلح باغی گروہوں کی کارروائیاں تیز، تہران کی حکومت کے لیے نیا چیلنج

ایران کے شورش زدہ سرحدی علاقوں میں سرگرم مسلح نسلی باغی گروہ تہران کی حکومت کے لیے ایک نیا چیلنج بنتے جا رہے ہیں، حالیہ مہینوں کے دوران ان گروہوں نے ایرانی سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے والی کارروائیوں میں اضافہ کیا ہے، جس سے پہلے ہی جنگ اور امریکی اقتصادی ناکہ بندی کے دباؤ کا شکار ایرانی حکومت پر مزید دباؤ بڑھ رہا ہے
ایران کے جنوب مشرقی صوبے میں، جو پاکستان کی سرحد سے متصل ہے، بھاری ہتھیاروں سے لیس جنگجوؤں نے سکیورٹی گشتی دستوں پر گھات لگا کر حملے کیے ہیں،ان کے پاس راکٹ سے چلنے والے گرینیڈ اور بھاری مشین گنیں موجود ہیں،ان گروہوں نے انٹیلی جنس اداروں اور پولیس کی عمارتوں کو بھی نشانہ بنایا ہے
تنازعات اور مسلح جھڑپوں کی نگرانی کرنے والے ادارے آرمڈ کانفلکٹ لوکیشن اینڈ ایونٹ ڈیٹا (ACLED) کے مطابق، ایران کے اس خطے میں سرگرم مسلح گروہوں نے 70 سے زیادہ حملے کیے ہیں، جو گزشتہ کم از کم ایک دہائی کے دوران کسی ایک سال میں ہونے والی سب سے زیادہ کارروائیاں ہیں
ایران کے شمال مغربی علاقوں میں بھی کرد مسلح جنگجوؤں پر بسیج ملیشیا کے سینئر ارکان اور اس تنظیم سے وابستہ ایک مذہبی رہنما کے قتل کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے،بسیج ایران کی حکومت کی رضاکار نیم فوجی فورس ہے
تاہم ان حملوں کی سرگرمیاں مخصوص سرحدی علاقوں تک محدود ہیں اور فی الحال انہیں تہران میں ایرانی قیادت کے لیے ایسا خطرہ قرار نہیں دیا جا رہا جو حکومت کے وجود کو ختم کر سکے،اس کے باوجود ان کارروائیوں نے ایرانی حکومت کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے، جو پہلے ہی جنگ اور امریکی ناکہ بندی کے باعث معیشت پر پڑنے والے دباؤ کا سامنا کر رہی ہے

قومی خبریں سے مزید