Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ہوش نے جوش پر قابو پایا تو سامنے سوال کھڑا نظر آیا ،،ڈیموکریٹس منصوبوں کے لیے رقم کہاں سے آئے گی؟

ہوش نے جوش پر قابو پایا تو سامنے سوال کھڑا نظر آیا ،،ڈیموکریٹس منصوبوں کے لیے رقم کہاں سے آئے گی؟

واشنگٹن: صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں میں تبدیلی، سماجی تحفظ کے پروگراموں میں کٹوتیوں کی واپسی، محصولات میں کمی اور ہیلتھ انشورنس سبسڈی بحال کرنے کے وعدوں کے باوجود ڈیموکریٹک پارٹی کو اپنے مجوزہ منصوبوں کی مالی اعانت کے مشکل سوال کا سامنا ہے،پارٹی کے لیے یہ محض سیاسی وعدوں کا معاملہ نہیں بلکہ وفاقی بجٹ، بڑھتے ہوئے قرضوں اور معیشت پر پڑنے والے اثرات کا ایک پیچیدہ امتحان بن رہا ہے
ڈیموکریٹس آئندہ سال کانگریس میں اکثریت حاصل کرنے کی صورت میں اپنی ترجیحات واضح کر چکے ہیں،ان کے منصوبوں میں ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے سماجی تحفظ کے پروگراموں میں کی گئی کٹوتیاں واپس لینا، درآمدی محصولات کو محدود کرنا اور ہیلتھ انشورنس کی مالی معاونت کے لیے سبسڈی بحال کرنا شامل ہے،ان اقدامات کو نئی کانگریس کے ابتدائی دنوں، بلکہ ابتدائی گھنٹوں میں بھی ووٹنگ کے لیے پیش کیے جانے کا امکان ہے
تاہم ان وعدوں کے ساتھ ایک اہم سوال ابھی تک پوری طرح واضح نہیں کیا گیا کہ ان منصوبوں پر آنے والے اخراجات پورے کرنے کے لیے رقم کہاں سے حاصل کی جائے گی،ڈیموکریٹس کے لیے ٹرمپ کی پالیسیوں کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ اپنا متبادل معاشی پروگرام پیش کرنا بھی ضروری ہوگا، جس کے لیے وفاقی خزانے پر پڑنے والے مالی بوجھ کا حساب لگانا ایک بڑا چیلنج ہے
اگرچہ صدر ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں موجود رہیں گے، اس لیے ڈیموکریٹس کے متعدد منصوبوں کے قانون بننے کے امکانات محدود ہیں اور وہ فی الحال وفاقی بجٹ پر عملی اثر بھی نہیں ڈالیں گے، لیکن پارٹی کے اندر ان منصوبوں کی مالی بنیادوں پر غور شروع ہو چکا ہے،یہ بحث اس بات کی ابتدائی جھلک بھی پیش کرتی ہے کہ اگر ڈیموکریٹس 2028ء میں وائٹ ہاؤس، ایوان نمائندگان اور سینیٹ تینوں پر کنٹرول حاصل کر لیتے ہیں تو انہیں کس نوعیت کے مالی اور بجٹ چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے

قومی خبریں سے مزید