پاکستانی خاتون صحافی کا قتل، امریکی اخبار نے شوہر کو حراست میں لیے جانے کی خبر دی
نیویارک:امریکی اخبار New York Post نے راولپنڈی میں پاکستانی ٹی وی اینکر رابعہ احسن کے قتل کی خبر شائع کی ہے، رپورٹ کے مطابق رابعہ احسن کو گھر میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا اور ان کے شوہر احسن طاہر کو پولیس نے حراست میں لے لیا،پولیس کے مطابق ملزم نے ابتدا میں واقعے کو حادثاتی فائرنگ قرار دیا، جبکہ تفتیش جاری ہے،اخبار نے بتایا کہ رابعہ احسن کے دو بچے ہیں اور وہ قتل سے چند گھنٹے قبل امریکی مڈٹرم انتخابات کے بارے میں یوٹیوب ویڈیو بھی پوسٹ کر چکی تھیں






