Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

گورنر انتخابات میں ڈیموکریٹس کو 21 ریاستوں میں برتری، خواتین گورنرز کی تعداد میں تاریخی اضافے کا امکان

امریکہ کی 36 ریاستوں میں گورنر کے انتخابات کے نتائج اور جاری گنتی میں ڈیموکریٹک پارٹی کو واضح عددی برتری حاصل ہے،انتخابی صورت حال کے دستیاب اعدادوشمار کے مطابق 21 ریاستوں میں ڈیموکریٹک امیدوار کامیاب ہو چکے ہیں یا انہیں برتری حاصل ہے، جبکہ 13 ریاستوں میں ریپبلکن امیدوار کامیابی حاصل کر چکے ہیں یا آگے ہیں،صرف 2 ریاستوں میں مقابلہ ابھی غیر فیصلہ کن ہے،اس طرح ڈیموکریٹس کو ریپبلکنز پر 8 ریاستوں کی برتری حاصل ہے
خواتین کی سیاسی نمائندگی ان انتخابات کا ایک اہم پہلو بن کر سامنے آئی ہے،انتخابات سے پہلے امریکہ کی 50 ریاستوں میں 14 خواتین گورنر تھیں، جن میں 10 ڈیموکریٹ اور 4 ریپبلکن تھیں،اس انتخاب میں ڈیموکریٹک پارٹی کی جینا ہؤسا ٹیکساس ، کیشا لانس باٹمز نے جارجیا، ڈیب ہالینڈ نے نیو میکسیکو اور ایمی ایکٹن نے اوہائیو میں کامیابی حاصل کی،جارجیا میں باٹمز امریکہ کی پہلی سیاہ فام خاتون گورنر ہوں گی، ڈیب ہالینڈ پہلی مقامی امریکی خاتون گورنر بنیں گی، جبکہ ایمی ایکٹن اوہائیو کی پہلی منتخب خاتون گورنر ہوں گی
دوسری جانب میساچوسٹس کی ڈیموکریٹ گورنر مورا ہیلی اور نیویارک کی کیتھی ہوکل نے دوبارہ کامیابی حاصل کرکے اپنے عہدے برقرار رکھے ہیں،ریپبلکن پارٹی کی سارہ ہکابی سینڈرز نے بھی آرکنساس میں دوبارہ انتخاب جیتا ہے
یوں خواتین کی کامیابیوں میں ڈیموکریٹک امیدوار نمایاں تعداد میں سامنے آئی ہیں، جبکہ ریپبلکن خواتین نے بھی اپنی نشستیں برقرار رکھی ہیں،تاہم 2 غیر فیصلہ شدہ ریاستوں کے نتائج اور تمام خواتین امیدواروں کی مکمل ریاست وار گنتی کے بغیر یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ نئی قومی تعداد 14 سے بڑھ کر کتنی ہو گئی ہے اور اس میں ڈیموکریٹ اور ریپبلکن خواتین کا حتمی تناسب کیا ہوگا
گورنر انتخابات کے مجموعی رجحان میں ڈیموکریٹس کی 21 ریاستوں میں برتری اور ریپبلکنز کی 13 ریاستوں میں کامیابی یا برتری کے درمیان فرق نمایاں ہے،باقی 2 ریاستوں کے نتائج سامنے آنے کے بعد 36 گورنر انتخابات کا جماعتی نقشہ مکمل ہو جائے گا، یوں اب امریکہ میں ڈیموکریٹس گورنرز انتیس سے تیس جبکہ ریپبلکن جو پہلے چھبیس گورنرز کے ساتھ ڈیموکریٹس سے پر بالادست تھی اب زیادہ سے زیادہ بیس ریاستوں میں گورنرز کے ساتھ

قومی خبریں سے مزید