Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

کیلیفورنیا میں غیر شہریوں کو بھیجے گئے تقریباً 20 ہزار ڈاک کے ووٹوں پر تنازع، وفاقی اپیل کورٹ کا ریاستی حکومت سے جواب طلب

کیلیفورنیا میں غیر شہریوں کو بھیجے گئے تقریباً 20 ہزار ڈاک کے ووٹوں پر تنازع، وفاقی اپیل کورٹ کا ریاستی حکومت سے جواب طلب

کیلیفورنیا کو تقریباً 20 ہزار ایسے ڈاک کے ذریعے بھیجے گئے بیلٹ پیپرز کے معاملے پر وفاقی حکومت کی ہنگامی درخواست کا جواب دینا ہوگا جن کے وصول کنندگان کے امریکی شہری نہ ہونے کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے،وفاقی اپیل کورٹ نے ریاست کو ہفتے کی دوپہر 12 بجے تک جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے،یہ معاملہ 2026 کے وسط مدتی انتخابات سے قبل سامنے آیا ہے
فاکس نیوز کے مطابق، نویں سرکٹ کی وفاقی اپیل کورٹ نے جمعہ کی رات یہ حکم جاری کیا،امریکی محکمہ انصاف نے اسی روز ہنگامی درخواست دائر کرتے ہوئے عدالت سے ہفتے تک فیصلہ کرنے کی استدعا کی تھی،اس سے قبل وفاقی ضلعی جج ڈیوڈ کارٹر محکمہ انصاف کی مقرر کردہ آخری تاریخ تک فیصلہ نہیں دے سکے تھے
محکمہ انصاف چاہتا ہے کہ کیلیفورنیا کے انتخابی حکام اس کی فراہم کردہ فہرست میں شامل ایسے افراد سے متعلق بیلٹ پیپرز کو الگ رکھیں جن کی شہریت مشکوک سمجھی جارہی ہے، تاکہ ان کی ووٹ ڈالنے کی اہلیت کا جائزہ لیا جاسکے،محکمہ انصاف کا مؤقف ہے کہ ان بیلٹ پیپرز کو دیگر ووٹوں کے ساتھ معمول کے مطابق پراسیس نہیں کیا جانا چاہیے جب تک متعلقہ افراد کی اہلیت کا تعین نہ ہوجائے
اٹارنی جنرل ٹوڈ بلانچ اور فرسٹ اسسٹنٹ امریکی اٹارنی بل ایسیلی کی جانب سے دائر درخواست میں معاملے کی فوری نوعیت پر زور دیا گیا،درخواست میں کہا گیا کہ یہ ایک ہنگامی معاملہ ہے اور مشتبہ بیلٹ پیپرز کو الگ کیے بغیر ان کی پراسیسنگ کا ہر گزرتا لمحہ محکمہ انصاف کے خدشات کو بڑھاتا ہے
یہ تنازعہ اس وقت سامنے آیا ہے جب وفاقی حکومت انتخابی فہرستوں میں ممکنہ غیر شہریوں کی موجودگی اور ان کی ووٹ ڈالنے کی اہلیت کی جانچ پر زور دے رہی ہے،تاہم، محض کسی شخص کی شہریت پر شبہ ہونا اس بات کا ثبوت نہیں کہ وہ غیر شہری ہے یا اس نے غیر قانونی طور پر ووٹ ڈالا ہے،عدالت میں زیر سماعت درخواست کا مقصد ان بیلٹ پیپرز کی جانچ کے دوران ان کے ساتھ برتے جانے والے طریقۂ کار کا تعین کرنا ہے

قومی خبریں سے مزید