Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

برازیل میں صدارتی انتخاب کے دوسرے مرحلے سے ایک روز پہلے لولا ڈی سلوا کی حمایت میں دس لاکھ سے زائد افراد کا اجتماع، فیصلہ کن مقابلے کی گھڑی آگئی

برازیل میں صدارتی انتخاب کے دوسرے مرحلے سے ایک روز پہلے لولا ڈی سلوا کی حمایت میں دس لاکھ سے زائد افراد کا اجتماع، فیصلہ کن مقابلے کی گھڑی آگئی
برازیل میں بائیں بازو کے صدر لوئیز اناسیو لولا ڈی سلوا کے دس لاکھ سے زائد حامیوں نے صدارتی انتخاب کے دوسرے مرحلے سے ایک روز پہلے ریو ڈی جنیرو کے مشہور ساحل کوپاکابانا پر بڑا اجتماع کیا،مظاہرین کا مقصد 80 سالہ لولا ڈی سلوا کی انتخابی مہم کو تقویت دینا ہے، جو دائیں بازو کے سخت گیر حریف فلایو بولسونارو کے مقابلے میں تاریخی واپسی کی کوشش کررہے ہیں
برطانوی اخبار گارڈین کے مطابق، برازیل میں اتوار کو تقریباً 15 کروڑ 90 لاکھ ووٹرز صدارتی انتخاب کے دوسرے مرحلے میں اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے،دونوں امیدواروں کے درمیان مقابلہ انتہائی سخت ہے،4 اکتوبر کو ہونے والے پہلے مرحلے میں فلایو بولسونارو نے 47 فیصد ووٹ حاصل کیے تھے، جبکہ لولا ڈی سلوا کو 45 فیصد ووٹ ملے تھے
ہفتے کو شدید دھوپ کے باوجود سرخ لباس پہنے لولا کے حامیوں نے کوپاکابانا ساحل پر بڑی تعداد میں جمع ہوکر اپنے امیدوار کی حمایت کا اظہار کیا،لولا کے حامیوں کو امید ہے کہ وہ پہلے مرحلے میں پیچھے رہنے کے باوجود دوسرے مرحلے میں کامیابی حاصل کرکے برازیل کی انتخابی تاریخ میں ایک غیر معمولی مثال قائم کریں گے
برازیل میں 1980 کی دہائی میں جمہوریت کی بحالی کے بعد سے اب تک کوئی ایسا امیدوار پہلے مرحلے میں شکست کھانے کے بعد دوسرے مرحلے میں کامیاب نہیں ہوا جس نے صدارتی انتخاب کے پہلے مرحلے میں دوسرے امیدوار سے کم ووٹ حاصل کیے ہوں
لولا ڈی سلوا پہلی مرتبہ 2002 میں صدر منتخب ہوئے تھے،وہ چوتھی مرتبہ غیر مسلسل صدارتی مدت حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں،ان کے حامیوں کا کہنا ہے کہ وہ انتخاب میں کامیابی کے لیے پُرامید ہیں، تاہم حتمی فیصلہ اتوار کو ووٹوں کی گنتی کے بعد ہوگا

قومی خبریں سے مزید