ایران کی امریکی حکام کو بیرون ملک قتل کرنے کی سازشیں خطرناک مرحلے میں داخل، انٹیلی جنس میمو میں انتباہ
امریکی انٹیلی جنس حکام نے خبردار کیا ہے کہ ایران نے بیرون ملک امریکی حکام اور اہلکاروں کو نشانہ بنانے کی کوششوں میں نمایاں اضافہ کردیا ہے اور امریکی شہریوں کے قتل کی مبینہ سازشیں مشرق وسطیٰ اور بعض دوسرے ممالک میں پیش رفت کے خطرناک مرحلے تک پہنچ چکی ہیں
واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق، ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلی جنس جے کلیٹن نے جمعہ کو وزیر خارجہ مارکو روبیو کو بھیجے گئے ایک میمو میں کہا کہ امریکہ کو ایسی انٹیلی جنس معلومات موصول ہوئی ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران نے امریکی اہلکاروں کو نشانہ بنانے کی کوششوں میں نمایاں اضافہ کیا ہے
ایک امریکی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر میمو کی تصدیق کی،انٹیلی جنس انتباہ کی تفصیلات پہلے نیوز ویب سائٹ ایکسیوس نے رپورٹ کی تھیں
میمو کے مطابق، ایران کی جانب سے امریکی شہریوں کو ہلاک کرنے کی مبینہ سازشیں مشرق وسطیٰ اور بعض دیگر ممالک میں پیش رفت کے ایک اعلیٰ مرحلے میں داخل ہوچکی ہیں
رپورٹ کے مطابق، امریکی محکمہ خارجہ مختلف ممالک میں امریکی سفارت خانوں کے عملے کی تعیناتی اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لے رہا ہے،اس سلسلے میں بعض سفارت خانوں اور قونصل خانوں کو محدود آپریشنز کی سطح پر منتقل کرنے کے امکان پر بھی غور کیا جارہا ہے، جس کے تحت وہاں تعینات عملے کی تعداد محدود کی جاسکتی ہے





